ڈیرہ مراد جمالی: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی زیر صدارت محکمہ صحت نصیر آباد کے ڈویژنل، ڈسٹرکٹ افسران اور میڈیکل سپریٹنڈنٹس کا جائزہ اجلاس سوموار کے روز یہاں کمشنر آفس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ علی ناصر بگٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں نصیرآباد ڈویژن کے تمام ضلعی افسران اور میڈیکل سپریٹنڈنٹس نے کارکردگی رپورٹ پیش کی اور درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔