کوئٹہ: پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنمائوں نے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس کے حالیہ پراسپیکٹس میں مبینہ طور پر پسند و ناپسند کی بنیاد پر میڈیکل سیٹوں کی تقسیم کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی میڈیکل سیٹوں وک اوپن میرٹ پر تقسیم کئے جائیں۔