پی ایم اے بلوچستان کے انتخابات میں یونائیٹڈ ڈاکٹرز ڈگنٹی پینل کامیاب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیئرمین پروانشل الیکشن کمیشن پی ایم اے بلوچستان ڈاکٹرآفتاب کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ایم بلوچستان کے انتخابات میں یونائٹڈ ڈاکٹرز ڈگنیٹی پینل231ووٹ لیکر کامیاب قرار پایا ہے جبکہ مدمقابل ڈاکٹر کلیم اللہ پروگریسیو پینل نے صرف تین ووٹ حاصل کئے۔

چیمبر آف کامرس نے مارکیٹوں میں پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کو مسترد کر دیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کی قائمہ کمیٹی برائے کوئٹہ سپر مارکیٹ کے چیئرمین شیر علی کا کڑ،قدرت اللہ اچکزئی،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،چیمبر آف کامرس کے سابق سنیئر نائب صدر بدرالدین کاکڑ۔

پی ایم اے بلوچستان کے صوبائی الیکشن مسترد کرتے ہیں، ڈاکٹر کلیم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈاکٹرکلیم اللہ پروگریسیو پینل نے پی ایم اے بلوچستان کے صوبائی الیکشن مسترد کرتے ہوئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا کیاہے الیکشن سے قبل ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ہے۔

مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمن کیخلاف صف بندی شروع کردی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان سے نکالنے جانے والے چار سینئر ارکان مولانا محمد خان شیرانی حافظ حسین احمد مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف صف بندی شروع کردی۔

پنجگور دھماکہ بزدلانہ فعل ہے، مذمت کرتے ہیں، صوبائی وزیرداخلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے پنجگور میں آفتاب فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پہ شدید افسوس کا اظہار کیا۔

پنجگور دھماکہ امن خراب کرنے کی سازش ہے، وزیراعلیٰ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پنجگور میں فٹبال گراؤنڈ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہارکیا اور کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے صوبہ کاامن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے انتخابات مکمل ،فاضل جمیلی صدر منتخب

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی:  کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ’’دی ڈیمو کریٹس پینل‘‘ نے کلین سوئپ کرلیا، 12 نشستوں پر بھر پور کامیا بی حا صل کر لی ہیں۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے 12ویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہیں۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2021 میں ’’دی ڈیمو کریٹس پینل‘‘ نے تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پنجگور دھماکے کے ذمہ دار کسی رعایت کے مستحق نہیں، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے پنجگور میں فٹ بال میچ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں بے گناہ انسانوں کے شہید اور زخمی ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

زمران پہاڑیوں میں نایاب درجنوں مارخوروں کی ہلاکت کا معمہ حل نہ ہوسکا، کوئی نوٹس لینے والا نہیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: زامران کے پہاڑیوں میں درجنوں مارخوروں کی ہلاکت کاواقعہ حل نہ ہوسکا، مقامی افراد نے مطالبہ کیاہے کہ اس سنجیدہ مسئلے کے حل کے لیے فوری نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں پانی کے ذخائر کے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں کوہِ سلیمان کے اطراف میں پائے جانے والے مارخوروں کو سلیمانی مارخور کہا جاتا ہے، جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ایک خاص شہرت رکھتے ہیں۔

سلیکٹڈ اور نا اہل حکمرانو ں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے ،علی مددجتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما وں نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث ملک میں جمہوریت بحال ہوئی ہے ،پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دوراقتدار میں جمہوریت کو مضبوط کیا،موجودہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکمرانو ں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے پی ڈی ایم کی تحریک عوام کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دلاکر دم لے گی ۔