کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ عمران خان کے چپی راستی شیخ رشید کی یاداشت کمزور ہوگئی ہے ،دووزرائے کے دستخط کی موجودگی کوبھولنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
گوادر، چائنا سفارتخانے کی طرف سے رمضان پیکج دیا گیا ہے،،چائینز کمپنی
گوادر: چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد پر رمضان المبارک امدادی پیکج کے سلسلے تقریب کا انعقاد بزنس سینٹر میں کیا گیا، تقریب میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کوئٹہ میں مہنگائی برقرار پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی منظرعام سے غائب
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی برقرار جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی منظرعام سے غائب ہے تفصیلات کے مطابق مہنگائی کنٹرول کرنے والے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی منظر عام سے غائب ہیں۔
بلوچستان، سرکاری فنڈز مدرسے کیلئے استعمال ،کیس میں رپورٹ طلب
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلوچستان میں مدرسہ کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کے استعمال سے متعلق کیس میں بلوچستان حکومت سے مدرسے کیلئے فنڈز دینے سے متعلق جواب طلب کر لیا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہاکہ پاکستان میں عقیدے کے لحاظ سے تمام لوگ مسلمان نہیں، جو پیسہ مدرسے کیلئے دیا گیا وہ عوام کا ٹیکس کا پیسہ تھا۔
بلوچستان میں نظام تعلیم کو از سر نو تشکیل دیا جائے،شمس مینگل
کوئٹہ: پاک سرزمین پارٹی کے صوبائی صدر میر شمس مینگل نے بلوچستان کے نظام تعلیم کی ازسر نوتشکیل دینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہے ،دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں کا وجود نہیں ہے اگر ہے تو ان میں اساتذہ و طلبا نہیں ہے حکمران لاپروا اور ظالم ہیں اس سلسلے میں پڑھے لکھے نوجوان اپنے صلاحیت بروئے کارلاے ۔ پی ایس پی ہر صورت ان کا ساتھ دیگی۔
کوئٹہ وویمن یونیورسٹی اور چار سکولز کورونا کیسز کے باعث بند
کوئٹہ: کوئٹہ کے چار اسکولوں سے کورونا وائرس کے 51کیس رپورٹ ہونے کے بعد اسکولوں کوایک ہفتے کے لئے بند کردیا گیا،ضلعی ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہدہ منو جان روڈ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے کالونی ، گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول بشیر آباد نواں کلی سے کورونا وائرس کے 14،14 جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پوسٹل کالونی ۔
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی عالمی فہرست جاری، جاپان بدستور پہلے نمبرپر برقرار
کراچی: دنیا بھر کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے ادارے نے سال 2021 کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کردی ہے۔بین الاقوامی ادارے ہینلے کی جانب سے 110 ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کی گئی، جس میں جاپان نے ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیاہے جبکہ پاکستان 110ممالک کی فہرست میں107ویں نمبر ہے۔
گواہ منحرف، عزیر بلوچ 15 ویں مقدمہ سے بھی بری
کراچی: گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے خلاف مقدمہ میں گواہ منحرف ہوگیا جس پر مقامی عدالت نے عزیر بلوچ کو پولیس پر حملے کے مقدمے سے بری کردیا۔کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پولیس پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری حکومت کی شکست ہے، جمال شاہ
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری حکومت کے سیاسی مخالفین کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے کی شکست ہے، کرپشن کے الزامات ایک کے بعد ایک کرکے ختم ہو رہے ہیں مسلم لیگ(ن) کا دامن صاف ہے جلد ہی تمام بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات عدالت سے خارج ہونگے۔
پنجگور میں تین ماہ کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 20افراد جاں بحق 100زخمی ہوئے
پنجگور: پنجگور جیسے ایک چھوٹے علاقے میں روڑ حادثات میں تین ماہ کے دوران درجنوں افراد لقمہ اجل بنے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2021 سے لیکر اپریل تک پنجگور کے مختلف علاقوں میں روڑ حادثات کی وجہ سے 20 کے قریب قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک سو کے قریب لوگ زخمی ہوگئے بعض کی ٹانگیں چلی گئیں اوربعض ہاتھ اور سرپر چوٹ لگنے کی وجہ سے معذوری کا شکار بنے پنجگور میں روڑ حادثات کی سب بڑی وجہ لاپرواہی کو گردانا جاتا ہے۔