سینٹ انتخابات کیلئے دائر صدارتی ریفرنس کی حمایت کرتے ہیں ، بلوچستان حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان سینیٹ انتخابات کے لئے دائر صدارتی ریفرنس کی حمایت کرتی ہے کیونکہ اوپن بیلٹ سے شفافیت آئے گی ۔

پی اے سی کا محکمہ بلدیات کی کارکردگی پر برہمی آفیسران کیخلاف کارروائی کی رپورٹ طلب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کمپلائنس رپورٹ اور آڈٹ پیرا 2014-15 پر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اجلاس میں صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی، کمیٹی ارکان زابد علی ریکی، محمد نواز کاکڑ، ثناء اللہ بلوچ، نصراللہ زیرے،اجلاس میں سیکرٹری بلدیات احمد رضا، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، ڈپٹی سیکرٹری پی اے سی سراج الدین لہڑی۔

کریمہ بلوچ کا قتل قابل مذمت ہے، احمد نواز بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی میر احمد نواز بلوچ نے بانک کریمہ بلوچ کی پراسرار ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتولہ کریمہ بلوچ کا اغوا اور بعد ازاں قتل پوری بلوچ قوم کے لئے دکھ کا باعث ہے ۔

بلوچستان ہفتہ اور اتوار کو بارش و برفباری کا امکان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ ہفتے کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔

گورنر یوتھ پروگرام سے ہنر مند نوجوانوں کے خوابوں کی تکمیل ہوگی ، امان اللہ یاسین زئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ گورنرز یوتھ پروگرام کے اجراء سے صوبے کے چھ مختلف اضلاع میں ہنرمند نوجوان اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی راہ ہموار کر سکیں گے۔

کریمہ بلوچ کا قتل قابل مذمت ہے، نذیر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ نے شہید بانک کریمہ بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے شہید ایک نڈر سیاسی کارکن تھے ان کی شہادت سے بلوچ سیاست ایک سیاسی کارکن و نڈر رہنما سے محروم ہوچکی ۔

بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے جامعہ بلوچستان میں سابقہ کرپشن و کمیشن و بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی کو برقرار رکھی گئی ہے یونیورسٹی انتظامیہ محض نمائشی میٹنگز کرنے میں مصروف ہے۔

پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکومت سے استعفیٰ لیکر رہے گی ، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکومت سے استعفیٰ لیکر رہے گی جمعیت علما اسلام کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

کووڈ 19 کی اس وباء میں پی پی ایچ آئی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، حمید بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل:  پی پی ایچ آئی لسبیلہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایگی ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی لسبیلہ ریحان تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ضلعی صدر مقام اوتھل میں پریوینٹو، پروموشنل سروسز کووڈ 19-پر لسبیلہ کے علاقوں لیاری لاکھڑا اور بیلہ کے تمام بنیادی مراکز صحت میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والوں کے لئے حکومت بلوچستان اور یونیسیف کے تعاون سے ہیلتھ ایجوکیشن سیل اور پی پی ایچ آئی لسبیلہ کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے بچاؤ کا افتتاحی سیشن سرکٹ ہاؤس اوتھل میں منعقد ہوا۔

نئے ڈویژنز اور اضلاع سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے محکمہ ریونیو کی استعداد کار میں اضافے اور ریونیو بڑھانے کیلئے جامع میکنزم تیار کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے پٹواریوں کی خالی اسامیوں کو بذریعہ پبلک سروس کمیشن پر کرنے اور سروس رولز میں ضروری تبدیلی سے متعلق فوری طور پر سمری ارسال کرنے کے احکامات دئیے۔