کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا پشتونخوا ملی عوامی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت پی ڈی ایم کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا پشتونخوا ملی عوامی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت پی ڈی ایم کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چیئرمین سی پیک جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزرات ریلوے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر سے ملاقات میں چیئرمین سی پیک نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران سی پیک منصوبے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
لاہور: لاہور کی عدالت نے نا مناسب تقریر پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیزنے محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے تنویر ارشد کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے محمود خان اچکزئی کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے 24 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں بلوچ سماجی کارکن کریمہ بلوچ کی المناک موت پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ اے این پی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے غم میں شریک ہیں۔
کوٹ لانگو: صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ اجتماعی مسائل کے سامنے انفرادی نوعیت کے مسائل کی کوئی اہمیت نہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسائل کا حل باہمی افہام و تفہیم سے نکالنا چاہیے۔
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کاوشوں سے جلد ہی صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی فعال ہوجائے گی ، نوجوانوں خاص کر بچیوں کو میڈیا کے شعبے میں آگے آنا ہوگا ، نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہے ۔
کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ کو ہدایت کی ہے۔
کوئٹہ: پبلک اکاونٹس کے چیئر مین میر اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ محکمہ لو کل گورنمنٹ میں میونسپل کمیٹیوں نے بغیر کوٹیشن اور ٹینڈر کے کام کروائے آئندہ بی پیپرا رولز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائیگی ،بغیر ٹینڈر خریداری پر انکوائری کر کے کمیٹی کو رپورٹ جمع کروائی جائے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کریمہ بلوچ کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔
کوئٹہ: وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کریمہ بلوچ کی المناک و غیر وقتی موت کا سن کر انتہائی رنج و صدمہ پہنچا میری تمام ہمدردیاں اہل خانہ کے ساتھ ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔