کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علا قے میں ٹریلر کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق ۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے نواحی علا قے کچلا ک میں ٹریلر کی بریک فیل ہو جا نے کے باعث دو افراد زد میں آکر جاں بحق ہو گئے پو لیس نے لاشوں کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
ٹی ایل پی کے کارکنوں پر شیلنگ قابل مذمت ہے،اکبرمینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم پی اے میرمحمداکبرمینگل نے خضدار میں پولیس اورضلعی انتظامیہ کی دہشت گردانہ طرزعمل کی بھرپورمزمت کرتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کے پر امن احتجاج کے دوران انکے کارکنوں پربرترین شیلنگ اورفائرنگ کی گئی۔
کوہلوکے دورافتادہ علاقوں میںپانی ،بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات عوام کومیسر آئیں گی،نصیب مری
کوہلو: رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے ضلع کوہلو کے دورافتادہ علاقوں گرسنی ،سکہ دف میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آرسعود بگٹی،ایس ڈی او انجنیئر میر دغلام ستگیر مری نے ایم پی اے کو جاری ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ماہ صیام میں منافع خوری کوکنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، قدوس بزنجو
کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں منافع خوری اورمصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرور ت ہے عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے بہت مثبت اقدامات اٹھائے ہیں۔
صوبائی حکومت صوبے میںصنعتیں لگانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، طوراوتمانخیل
لورالائی: صوبائی وزیرصنعت وتجارت حاجی محمدخان طوراوتمانخیل نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہا ہے کہ مو جودہ صوبائی حکومت صوبے میںصنعتیں لگانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے تاکہ صوبے کے لوگوں کوروزگا رفراہم کیا جاسکے اجلاس میںسیکر ٹری حافظ عبدالباسط،سیکر ٹری اکبرحریفال،ایم۔ڈی حیڈا عطااللہ جوگیزئی اوردیگر ممبران نے شرکت کی۔
سبی،لوگل گورنمنٹ لہڑی میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں،سیدزاہدشاہ
سبی: ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے گزشتہ روز تحصیل لہڑی اور بختیار آباد ڈومکی کا ہنگامی اور تفصیلی دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے لہڑی بازار کا معائنہ کیا جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر اور ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ لہڑی میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں انھو ں نے بی ایچ یو بختیار آباد کا بھی دورہ کیا۔
بلوچستان میںبلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، قادر لونی
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا التوا کسی صورت میں عوام کو قبول نہیں بلدیاتی انتخابات کے بغیر مسائل حل نہیں ہوئے ہیں نہ ہونگے ماضی میں بھی ہمیشہ بلدیاتی انتخابات کو تاخیری حربے استعمال کر کے بروقت الیکشن نہیں کرائے جاسکے اور کسی نہ کسی جواز کے تحت بلدیاتی الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے رہے۔
حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے،فرمان زرکون
کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت بیرونی سرمایہ کاری کیلئے نہایت معاون ثابت ہو رہی ہے، حکومت پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایک فعال پالیسی پر عمل پیرا ہے اور بدلتی ہوئی بین الاقوامی معاشی صورتحال میں بلوچستان نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے، اپنی جغرافیائی اہمیت اور بیش بہا معدنی وسائل کے باعث بلوچستان سرمایہ کاری کیلئے موذوں سرزمین ہے۔
حکومت بتائے 17 ہزار نوکریاں کن کو دیئے، بی این پی اوستہ محمد
اوستہ محمد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما معروف صنعت کار حاجی محمد رفیق سومرو جاموٹ نے کہا ہے کہ ملک و صوبہ بلوچستان نااہلوں کی حکمرانی قائم ہے نیازی اور جام نے یوٹرن کا بین الاقوامی ریکارڈ توڑ دیا جام حکومت دعوے اور اخباری بیانات کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار مہیا کر رہے ہیں۔
عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلائیں گے، ملک سکندر
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 29کے تحت پرنسپلز آف پالیسی اور کارکردگی کی رپورٹ اسمبلی میں پیش نہ کرکے آئین شکنی کی مرتکب ہورہی ہے آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف کاروائی اور سز ا دی جائے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ اپوزیشن کو کچل دو عید کے بعد حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے تحریک شروع کریں گے ۔