سینٹ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت صوبوں میں گورنر راج لگانا چاہتی ہے، رضا ربانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے رہنما میاںرضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں میں گورنرراج لگانا چاہتی ہے۔ آج پھرملک میں ون یونٹ نافذ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔سینیٹ الیکشن آئین کے مطابق وقت پر ہی ہوں گے، ترمیم کر کے طریقہ کار کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، مشتر کہ مفادات کونسل کے فیصلے بھی کابینہ خود کر رہی ہے۔

گوادر کو باڑ لگانا بدنیتی ہے، قبول نہیں کرینگے، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے لاہور جلسے کے بعد بنائے گئے مقدمات پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور جلسہ فقید المثال تھا ، اگر کوئی نابینا ہے تو ہمارا کوئی قصور نہیں ،گوادر کو باڑ لگا کر بند کرنا بدنیتی پر مبنی ہے،قبل ازوقت سینٹ انتخابات غیر آئینی ہیں،آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات مارچ میں ہوں گے۔

سی پیک سے خطے میں اقتصادی و معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، چیئرمین سینٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پیک کی بدولت خطے میں اقتصادی و معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے میں مدد ملے گی،گوادر توانائی، تجارتی اور نقل و حمل کیلئے ایک بہت بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے،سی پیک کی مددسے صنعت، زراعت اور ترقی کی بدولت روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے،پائیدار ترقی اور معاشی خوشحالی کا نیا دور دیکھنے کو ملے گا۔

صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کی مشکلات کاحل اولین ترجیح ہے، چیف سیکرٹری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر)فضیل اصغر نے کہا ہے کہ صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل و مشکلات کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ٹیکسز،امن و امان،انڈسٹریل زونز میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ،بلڈنگ کوڈ ،شہر میں پارکنگ پلازوں،اوور بریجز کی تعمیر و دیگرسے متعلق صوبے کی تاجروں و صنعتکاروں کی تجاویز و آرا کو اولیت دی جائے گی۔

حکومت بلاجوازاشیاء خوردنی کی قیمتیں بڑھاکر عوام کی قوت خرید ختم کرنا چاہتی ہے،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے فیصلے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے بلاجواز قیمتیں بڑھا ہر عوام کی قوت خرید ختم کرنا چاہتی ہے پوری دنیا میں تیل سستا ہونے پر حکومت نے خریدی نہیں کی اب مہنگے داموں پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت جاری ہے۔

مو جو دہ حکمرا نوں کو قبل از وقت سینیٹ انتخابات کا اختیار نہیں،سینیٹرعثمان کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ مو جو دہ حکمرا نوں کو قبل از وقت سینٹ انتخابات کا اختیار نہیں ، جو فیصلے سی سی آئی کو کرنے تھے وہ کابینہ کررہی ہے ،موجودہ سینیٹرز کی مدت 11مارچ کو ختم ہوگی ۔

گوادر میں باڑ لگانے کی مذمت کرتے ہیں، شکور مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے حکومت کی جانب سے گوادر میں باڑ لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کو روز اول سے ہی اس طرح کے اقدامات کرکے لوٹا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کی بدولت بلوچستان کے لوگوں میں نفرت پائی جاتی ہے اس لئے حکومت اور مقتدر قوتیں باڑ لگانے کے عمل سے گریز کریں۔

حکومت بلوچستان طرز حکمرانی کا مضبوط نظام تشکیل دینے میں کامیاب ہوچکا ہے ،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اور تمام متعلقہ فریقوں کے پختہ عزم اور لگن کی بدولت ان اصلاحات کو بامعنی اور پائیدار شکل ملی ہے،صوبے نے طرزحکمرانی کا ایک مضبوط اور فعال نظام تشکیل دینے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ،’قانون کی حکمرانی روڈمیپ’ پراجیکٹ کے تحت بلوچستان نے نمایاں پیشرفت دکھائی ہے۔

مہر گڑھ کو مسمار اور نوادرات کی لوٹ مار کی تحقیقات کی جائے ،نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے مہر گڑھ کے مسمار اور نوادرات کی لوٹ مار سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں۔

بلوچستان ہائیکورٹ ڈی ایچ اے ایکٹ 2015کے بعض شقات آئین سے متصادم قرار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنا ب جسٹس جما ل خان مندوخیل کی سر برا ہی میں پا نچ رکنی لا رجر بنچ نے ڈیفنس ہا ئوسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے ) ایکٹ 2015 ء کی بعض شقات کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دیا اور حکم دیاہے کہ ڈی ایچ اے کو اراضی کے حصول کی اجازت غیر آئینی اقدام ہے صرف وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مفاد میں زمین حاصل کرسکتی ہیں۔