کوئٹہ: انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) بلوچستان نے مونگھے کی چٹانوں کے سفید ہونے سے متعلق حتمی رپورٹ جاری کردی رپورٹ میں چرنا جزیرے پر سیاحتی سرگرمیوں ،مچھلی کی شکار ،کشتیوں کی لنگرانداز ہونے ،صفائی ستھرائی پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔
کوئٹہ: انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) بلوچستان نے مونگھے کی چٹانوں کے سفید ہونے سے متعلق حتمی رپورٹ جاری کردی رپورٹ میں چرنا جزیرے پر سیاحتی سرگرمیوں ،مچھلی کی شکار ،کشتیوں کی لنگرانداز ہونے ،صفائی ستھرائی پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔
منگچر: خضدار لیویز میں حالیہ بھر تیوں میں نا انصافیوں کے خلاف پیدل لانگ مارچ منگچر پہنچ گئے اس موقع پر لانگ مارچ میں شامل تین افراد نثار احمد،سمع اللہ،محمدظاہر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر مریضوں کا علاج جاری ہیں۔
سوراب: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرتیز رفتارکاربے قابو ہوکرالٹنے سے دو افراد جاںبحق اور دوزخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حاجیکہ کے مقام حادثے میں دوافرادخرم شہزاد اورارسلان جاں بحق ہوگئے۔
مچھ: چیف آف بولان سردار رب نواز کرد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام قبائل ایک تسبیح کے دانوں کی مانند ہے جو میرے انتہائی مقدس اور محترم ہیں قبائلی تنازعات ہماری معاشی سماجی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں تنازعات کے حل اور بھائی چارگی کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کارلائی جارہی ہے کرد قبائل مختلف ادوار میں ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کیوجہ سے باہمی تنازعات کا شکار ہیں ۔
لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جلسے کے بعد حکومت کا پی ایم ایل ن کے قائدین اور پشتون خواء میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے خلاف لاہور میں مقدمات کا اندراج انتقامی کاروائی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے نائب صدرطاہرشاہوانی ایڈووکیٹ نے گوادر میں باڑ لگانے کے منصوبے کو آئین وقانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بلوچستان کے ساحلی پٹی کو وفاق کے حوالے کرنے کی کوششیں جاتی ہیں تو کبھی گوادر میں باڑ لگا کر شہر کو نو گو ایریا بنانے کا منصوبہ شروع کردیا جاتا ہے ۔
پشاور: رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے پشاور سے حراست میں لے لیا۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور ایم این اے علی وزیر کو سندھ پولیس کی درخواست پر حراست میں لیا گیا، ان کے خلاف 6 دسمبر کو تھانہ سہراب گوٹھ کراچی میں دفعاتB,153A,505B,188,506,34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مذکورہ مقدمے میں مطلوب ایم این اے علی وزیر کی گرفتاری کے لئے آج سندھ پولیس پشاور پہنچی، ان کی تھانہ ایسٹ کینٹ کی حدود سے گرفتاری عمل میں لائی گئی، تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ایم این اے علی وزیر کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے صوبوں میں تعلیمی معاملات میں اپنی مرضی ومنشاء کے مطابق چلانے اور انتہائی بیجا مداخلت کی پرزورمذمت کرتے ہوئے دراصل اسے اس صوبہ اور خصوصاً جنوبی پشتونخوا کی تعلیمی صورتحال کو تباہی کے دہانے پہنچانے کی طرف ایک سازش قرار دیا ہے ۔
کوہلو: تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری تنظیم اپنا دسترخوان کراچی کے جانب سے مہیا کردہ گرم ملبوسات جرسی جیکٹ وغیرہ کوہلو میں چوہدری محمد نعیم زرکون کی سربراہی میں تقسیم کئے گئے ملبوسات مین بازار میں غریب غربا میں تقسیم کئے گئے جن میں نھنے پھول اور بوڑھے شخص شامل تھے اس موقع انہوں نے اپنا دسترخوان کراچی کا شکریہ ادا کیا
کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جدیدتحقیق پر مبنی علم ودانش کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کیونکہ جدید تحقیق نہ صرف اعلیٰ تعلیمی اداروں کا بنیادی فریضہ ہے۔