دالبندین: چاغی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ ایک اہلکار جاں بحق دو زخمی ۔ذرائع کے مطابق چاغی کے علاقے وڈ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے کی۔
دالبندین: چاغی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ ایک اہلکار جاں بحق دو زخمی ۔ذرائع کے مطابق چاغی کے علاقے وڈ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے کی۔
کوئٹہ: ورلڈ وائد فنڈ فار نیچر(ڈبلیو ڈبلیو ایف ) نے بلوچستان کے ضلع گوادر میںواقعہ جزیرے استولا (ہفت تالار) کو محفوظ ماحولیاتی نظام کا حامل جزیرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ استولا پر مونگے کی رہائشگاہوں کے قریب اہم اور نایاب مچھلیوں اور بڑی تعداد میں سمندری حیات کی موجود ہے استولا جزیرے کے محفوظ ترین سمندری مقام پر کورال/مونگے کی رنگت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی استولا جزیرہ ملک کا پہلا محفوظ سمندری مقام ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان میں پانی کی کمی کو پورا کرنے اور معیاری پرائمری و مڈل تعلیم تک رسائی میں بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مدد کے لیے یورپی یونین صوبائی حکومت کو 11 ارب 10 کروڑ روپے (5.8 کروڑ یورو)فراہم کرے گی۔یہ اعلان اسلام آباد میں دو نئے معاہدوں کے بعد سامنے آیا، معاہدوں پر سیکریٹری اقتصادی امور نور احمد اور پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا نے دستخط کیے۔
کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس لیکچ کے باعث دھما کہ ایک شخص جاں بحق دو زخمی ۔ پو لیس کے مطا بق منگل کو کوئٹہ کے علا قے سپنی روڈ کلی تر خہ شیرا نی میں گھر میں گیس لیکچ کے باعث دھما کے کے نتیجے میں علی احمد نا می شخص جھلس کر جاں بحق ۔
کوئٹہ: کوئٹہ کے قصائیوںنے انتظامی حکام ان سے آئے روز بھاری بھر کم جرمانے وصول کرنے پر اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف ان کے ساتھ غیر مہذبانہ رویہ روا رکھا جارہا ہے بلکہ ان سے بھاری جرمانے بھی وصول کئے جاتے ہیں اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو وہ مجبوراً گوشت کی قیمتوںمیںاضافہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ملک میں اسلامی نظام قائم کرکے بلوچستان کو خوشحال بناسکتی ہے بدعنوانی فرقہ واریت لسانیت سے پاک نظریاتی دینی پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے ۔مہنگائی بدعنوانی بدامنی بے روزگار نااہل حکمرانوں کے تحفے ہیں موجودہ حکومت واپوزیشن دونوں نے ملک وملت کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔
کوئٹہ /اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے بانی رہنما سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی کوئٹہ جلسہ میں لندن سے کی گئی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے نہ میری زبان پھسلی اور نہ دولت کی چمک سے پاوں پھسلے حالانکہ کون کہاں اور کتنے میں پھسلا یہ سب جانتے ہیں۔وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا اور مختلف وفودسے گفتگو کررہے تھے۔
حب: نیشنل پارٹی و بی ایس او(پجار) کے زہر اہتمام شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی پانچویں یوم شہادت پر پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ حب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا تعزیتی ریفرنس کے آغاز میں شہداء کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔
کراچی: ساحلی علاقوں میں آباد افراد کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے عزم خاص طور پر کرونا وائرس وبا کی صورتحال کے تناظر میں مناسب طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کی جانب سیروٹری انٹر نیشنل اور ساحل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سماعتی مسائل کی مفت اسکریننگ کے لیئے جناح نیول بیس (پی این ایس درمان جاہ) اورماڑہ میں میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔
حب: بی آئی ایس پی (BISP)اے ڈی حب نجیب عطا نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد پرائمری تعلیم کا فروغ ہے۔اس پروگرام کے تحت محکمہ ہذا سے امداد وصول کرنے کی اہل خواتین اپنے 4 سے 12 سال کی عمر کے پرائمری زیر تعلیم اور داخلہ کے قابل بچوں کا اندراج کروا سکتی ہیں۔