چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گزر چکا، اب لانگ مارچ ہوگا، ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، رابطہ کرنا بند کرو۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گزر چکا، اب لانگ مارچ ہوگا، ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، رابطہ کرنا بند کرو۔
کوئٹہ: پا کستان مسلم لیگ( ن) کے صو بائی جنرل سیکر ٹری و سا بق اسپیکر جمال شاہ کا کڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لا ہور کے جلسے نے ثا بت کر دیا ہے کہ عوام حکمرا نوں سے تنگ آ چکے ہیں حکومت سوا دو سا ل میں عوامی مسا ئل حل کر نے میں یکسر ناکام رہی ہے لوگ آج غربت ،بے روز گاری کے باعث خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیںجبکہ حکومت کو صرف کا بینہ میں تبدیلوں کی میوزیکل چیئر کر نے کی فکر ہے ۔
ڈیرہ اللہ یار: یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا غائب مارکیٹ میں آٹے کی قیمت ساڑھے چوبیس سو روپے فی من مقرر حکومت کا سستی روٹی کا دعویٰ بے سود ثابت ہوگیا رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا غائب ہے یوٹیلٹی اسٹورز انچارجز کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے ویئر ہاوس میں آٹے کی کمی کے باعث ڈیرہ اللہ یار سمیت جعفرآباد اور صحبت پور اضلاع کے شہروں کو آٹے کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔
ہرنائی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک نہ ختم ہونیوالا دلدل میں پھنس کر رہ گیا آج ملک سیاسی ومعاشی طور پر کنگھال ہے اسد خان اچکزئی کی عدم بازیابی حکمرانوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے چیلنج ہے اگر کسی کا خیال ہے کہ پارٹی قیادت کو منفی ہتھکنڈوں کے زریعے راہ راست سے دستبردار کرایا جائے تو یہ ان قوتوں کی بھول ہے۔
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں ہیں۔
کو ئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کوئٹہ زون کے زیراہتمام اسٹڈی سرکل زیر صدارت زونل جنرل سیکرٹری نذرمری اور مہمان خاص مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبرڈاکٹرسیف بلوچ منعقد کیا گیا۔اور جبکہ لیکچرار تربیتی کمیٹی ممبر رفیق بلوچ تھے موضوع کا عنوان،”طلبا سیاست، تاریخی پس منظر میں ” تھا۔ لیکچر کے آغاز میں طلباء سیاست کے منظم ہونے اور اجتماعی سیاست کرنے کی ارتقائی مراحل سے موجودہ دور تک طلباء سیاست کو زیر بحث لایا گیا۔
کو ئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اب سلیکٹیڈ حکمرانوں سے کوئی مذاکرات یا بات چیت نہیں ہوگی اور نہ ہی سلیکٹیڈ حکمرانوں کو این آر او کا موقع نہیں دیں گے جمعیت علما اسلام پی ڈی ایم کے مرکزی ہدایات پربلوچستان کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج اور مظاہرے کریں گے اور13دسمبر کو لاہور میں ہر صورت میں جلسہ ہوگا اگر حکومت نے جلسہ کرنے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی۔
کو ئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 13دسمبر کو لاہور میں ہر صورت میں جلسہ ہوگا اگر حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کردی تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا ، کورونا وائرس سے زیادہ موجودہ حکومت کی وائرس خطرناک ہے حکومت کا خاتمہ کرکے ہی اپوزیشن جماعتیں دم لیں گی ، 13دسمبر کو پی ڈی ایم طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرے گی ۔
لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما عبد الغفور حیدر ی نے کہا ہے کہ لاہور جاگ اٹھا تو ملک جاگ اٹھا ہے ،لاہور پاکستان کا دل ہے جب دل دھڑکتا تو تمام اعضا ء متحرک ہو جاتے ہیں ، تیرہ دسمبر کا جلسہ سلیکٹڈ حکومت کے تابو ت میں آخری کیل ثابت ہوگا،حکمران دہشتگرد کا حلیہ بتاتے ہیں رنگ داڑھی بتاتے لیکن گرفتار نہیں کرتے ،اگر دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا۔
سبی+ڈھاڈر: چیف آف بیرک سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی ، بنگلزئی قبائل کے سربراہ چیف آف بنگلزئی وسابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ بولان کچھی خراساں کے علاقے مسائلستان بن چکے ہے عوام کی بدحالی مسئلہ مسائل کو دیکھ کر ساراوان پینل کے قیام کا اعلان کرتے ہیں۔