
کوئٹہ: چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی اختر حسین لانگونے کہاکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریونیو اکٹھا کرنے والا صوبے کا سب سے بڑا ادارہ ہے محکمہ اپنے ریونیو اہداف حاصل کرنے میں کیوں ناکام رہتا ہے محکمہ خزانہ ایکسائز کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ان کے لئے ریونیو/آمدنی اہداف سیٹ کرے آئند ہ اجلاس میں لاک یا مسمار شدہ املاک کا ریکارڈ لایا جائے محکمہ ایکسائز تین ماہ کے اندر مختلف اداروں سے پراپرٹی ٹیکس واجبات حاصل کرے ۔