عوام کو شرپسندوں کی رحم وکرم پر چھوڑ نا حکومت کی ناکامی ہے ،مولانا ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں بدامنی، صفائی وٹریفک کے ناقص صورتحال ،پینے کے صاف پانی کی قلت ،بجلی وگیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہرطبقہ پریشان ہیں شرپسندوں ،بدعنوان عناصرکی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ،عدم تحفظ کو شکار ہیں ۔عوام کو شرپسندوں کی رحم وکرم پر چھوڑ نا حکومت کی ناکامی ہے ۔شہر میں لوٹ مار ،شرپسندی روکھی جائے ۔

ہم تصادم کا راستہ نہیں چاہتے ، عبد الغفور حیدر ی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنمامولانا عبد الغفور حیدر ی نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا جلسہ ہونے جارہاہے ،جلسے کے اثرات جہاں سلیکٹڈ حکومت اور حواریوں پر مرتب ہوں گے وہیں پورے ملک اور دنیا پر بھی مرتب ہوں گے ،ملتان میں روکنے کی کوشش کی گئی ، کنٹینر لگائے گئے ،قافلوںکے راستے روکے گے ۔

سیکورٹی کے نام پر گوادر کے ارد گرد باڑ لگانے کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں ،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سیکورٹی اور امن و امان کے نام پر گوادر کی آبادی کو بے دخل کرنے کی حکومتی اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے پر گوادر کی آبادی کو باڑ لگا کر تقسیم کیا جارہا ہے اور دوسرے مرحلے پر مقامی آبادی کو گوادر سے بے دخل کرنے کی عوام دشمن منصوبے پر عمل در آمد ہے۔

اپنے لئے کرتا ر پور اور ہمار ے لئے خاردار تار کسی صورت قبول نہیں ، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ اپنے لیے کرتارپور اور ہمارے لیے خاردار تاروں والی باڑہمیں اس قسم کے ترقی قطعاً قبول نہیںسی پیک کو خوشحالی کا راز قرار دینے والے پشتونوں،بلوچوں اور سندھیوں کا دشمن ہے ۔

ترقی اور سیکورٹی کے نام پر گوادر کے عوام کی بے دخلی قبول نہیں ،ڈاکٹر جہانزیب

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے گوادر شہر کو سیکورٹی کے نام پر باڑ لگا نے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی اور سیکورٹی کے نام پر گوادر کے عوام کی بے دخلی قبول نہیں بی این پی کبھی بھی حقیقی ترقی و خوشحالی کی مخالف نہیں رہی گوادر کے مقامی فرزند صدیوں سے آباد ہیں ان کو سیکورٹی کے نام پر بے دخل کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

بڑھتی ہوئی ہائوسنگ اسکیمات پر پابندی لگائی جائے ،سردارمحمدصالح بھوتانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ گڈانی میں نہ کوئی گوٹھ خالی ہو گا اور نہ ہی صدیو ں پْرانی مقامی آبادیوں کو انکی زمینوں سے بے دخل ہونے دیا جائیگا علاقے میں بڑھتی ہوئی ہائوسنگ اسکیمات پر پابندی لگائی جائے مقامی قبائل اور عوام کے تشخص کو برقرار رکھا جائے زرعی زمینوں پر رہائشی اسکیمات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کو نہیں عوام کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے،نور محمد دمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کو نہیں بلکہ عوام کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہے ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی اضافہ اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اپوزیشن اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرے، کورونا کی موجودگی میں جلسے کرنا ویسے بھی اخلاقی اور قانونی طور پر غلط ہے، سب جانتے ہیں کہ یہ جان لیوا وبا ہے۔

حکومت پی ڈی ایم کے خوف سے اب کابینہ میں تبدیلیاں کر رہی ہے ،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زراری کی قیادت میں ملک کا مستقبل روشن اور تابناک ہوگا ، حکومت پی ڈی ایم کے خوف سے اب کابینہ میں تبدیلیاں کر رہی ہے چاہے کوئی بھی وزیر یا وزیراعظم آجائے حکومت کا جانا طے ہے اور لاہور کا جلسہ کامیاب ہوگا، 13دسمبر کے جلسے اور 31دسمبر کی تاریخوں نے حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں ۔

ورکرز پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈ روصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ملک فیصل خان کاکڑ نے جمعہ کے روز ملاقات کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ ورکرز پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

کورونا کیخلاف احتیاط ہی موثر علاج ہے، ربابہ بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے فی الوقت پوری دنیا میں احتیاطی تدابیر ہی موثر دفاع ثابت ہوئی ہیں اس لئے مجوزہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے شعوری آگاہی کی ترویج نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز علی ناصر بگٹی کی جانب سے ہیلتھ ایجوکیشن سیل پر دی گئی بریفننگ کے موقع پر کیا۔