پسنی پولیس کیخلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پسنی: ایس ایچ او پسنی کے خلاف خواتین کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،پریس کانفرنس،پولیس چھاپہ مارکاروائی کے دوران مبینہ طور پر گھروں سے چوریاں کررہی ہے،ایس ایچ او پسنی اور محمود خالد نامی پولیس اہلکار خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں،۔

محکمہ تعلیم میں بے ضابطگیوں کے ثبوت ڈپٹی کمشنر کو دے دیئے گئے ، صادق عمرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: پیپلز پارٹی کے مرکزی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ محکمہ ایجوکیشن نصیر آباد میں اساتذہ کی بھرتیوں میں سی ٹی ایس پی کے ٹیسٹ پر میرٹ پر ہونے والے امیدواروں کی حق تلفی میرٹ کا جنازہ نکلا گیا ہے۔

پاک بحریہ کی کارروائی جیونی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے جیوانی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 200 کلو گرام آئس اور 99 کلو گرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لے لی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب اسی کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کے تحت 60 ہزار سے زائد بچیاں زیر تعلیم ہیں، سیاسی حلقے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کے تحت بھرتی ہونے والے فی میل ٹیچرز کی مستقلی کے سمری کو مسترد کرنے پر سیاسی وسماجی حلقوں نے تعجب اور افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعلی سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیاگیا ۔

دکی ، ڈومیسائل کی تصد یق 34افراد کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ کے زیر صدارت ڈومیسائل ویریفیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بلائے گئے پچاس میں سے 34افراد کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والے تمام 34افراد کی ڈومیسائل کی تصدیق ہوگئی۔

کوئٹہ او رملحقہ علاقوں میں گیس پریشر بحال کیا جائے ، حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ نے کوئٹہ شہر و مضافات اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس پریشر کا غائب۔

گوادر بلوچستان کی شہ رگ اوربلوچ قوم کی دھڑکن ہے ،جاوید بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرسینٹرل کمیٹی چیئرمین جاوید بلوچ نے گوادر میں باڑ لگا نے پر شدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ گوادر بلوچستان کی شہ رگ اوربلوچ قوم کی دھڑکن ہے۔

گوادر باڑ لگانے کا منصوبہ قبول نہیں ، جمعیت اہلحدیث

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: مرکزی جمعیت اھل حدیث بلوچستان کے ناظم اعلی مولانا عبدالغنی زامرانی نے کہاکہ گوادر بلوچستان کی ملکیت ہے گوادر کیخلاف سازشیں قابل قبول نہیں،انہوں نے کہاکہ سی پیک کے نام پر گوادر وبلوچستان کی ترقی کی نوید ہمیں سنائی گئی مگر جو خدشات اور خوف تھے وہ آہستہ آہستہ منظر عام پر آنے لگے ہیں، انہوں نے کہاکہ گوادر کے شہریوں کو باڑ بند کرنا کسی حیوان کو پنجرے میں بند رکھنے کی مترادف ہے۔

مضبوط ہونا ہوگا، تاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھیک نا مانگنا پڑے، اختر مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

کردگاپ، قومی شاہراہ پر مسافر کوچ کا حادثہ 16افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: مستونگ کی تحصیل کردگاپ کے علاقہ پڈین کے مقام پر تفتان سے کوئٹہ جانیوالے مسافر کوچ حادثے کا شکار پندرہ مسافر زخمی علاقے میں مواصلات کا نظام نہ ہونیکی وجہ سے ریسکی ٹیموں کو موقع پر پہنچنے میں مشکلات کاسامناکرناپڑحادثہ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر نوشکی سے متصل کردگاپ کے علاقہ پڈین کے مقام پرمسافر بس الٹنے سے پیش آیا مسافر کوچ حادثے میں بچوں خواتین سمیت 15 مسافر زخمی ہوئے حادثے کے زخمیوں کو ۔