طلباء ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ آج کے طلباء نہ صرف ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں بلکہ وہ ہمارے حال کے بھی شراکت دار ہیں لہٰذا ان کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے اور انکے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو بسوں کی فراہمی طلباء و طالبات کے وقت و توانائی کی بچت کا باعث بنے گا۔

بحیثیت انسان کسی پر فوقیت حاصل نہیں، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے یوم انسا نیت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسان ہر دور میں عظیم رہاہے ہم سب کی شروع دن سے یہی تعلیم رہی ہے کہ تمام تعصب کو بالائے طاق رکھا جائے، اور فر قہ واری سے اجتنا ب کرتے ہوئے ہر ایک کو ایک مساوی حیثیت دی جائے ،بحثیت انسان ہم سب برابر ہیں اور ہم سب کوکسی ناکسی وجہ سے کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے۔

حب ،دو روزہ کتب میلے میں سینکڑوں افراد کی شرکت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: بلوچ طلبا کی جانب سے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں دو روزہ کتب میلہ لگایا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کتابیں موجود تھیں یہ کتب میلہ بلدیہ ریسٹ ہاؤس سامنے لگایا گیا اس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا و طالبات اور سول سوسائٹی سمیت دیگر مختلف شعبے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کتابیں خریدیں اس موقع پر کتب میلہ کے منتظمین میں لطیف لعل اور عیتیق ہمراز نے کہا ہے کہ ا س میلے کا مقصد نئی نسل کو کتابوں سے روحشناس کرنا ۔

بلوچستان اپوزیشن اراکین اسمبلی کے استعفوں کاسلسلہ جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پی ڈی ایم کی قیادت کے اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے کے بعد اعلان کے بعد بلوچستان میں استعفوں کا سلسلہ جاری جمعرات کو جمعیت علماء اسلام کے رکن و اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، عبدالواحد صدیقی، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیرے،بی این پی کے میر اکبر مینگل، زینت شاہوانی ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے بھی اپنے استعفیٰ پارٹی قیادتوں کو ارسال کر دئیے۔

سال 2020بلوچستان میں قتل ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں 422افراد جاں بحق ہوئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں رواں سال 2020ء میں قتل،ٹارگٹ کلنگ ،بم دھماکوںسمیت 422مختلف واقعات میں 547افراد جا ںبحق ہوئے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے علاوہ بچے بھی شامل ہیںبچوں کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کے 7،غیرت کے نام پر 33واقعات میں 50افراد قتل کئے گئے ہیں ۔آن لائن نے بلوچستان میں سال 2020 ء میں ہونے والے مختلف واقعات کی رپورٹ حاصل کر لی۔

جلسہ روکا گیا تو لانگ مارچ ہوگا ، اپوزیشن کے استعفوں کے فیصلے سے حکمران گھبرا گئے ہیں ،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کے فیصلے سے بری طرح ہل چکی ہے حکومت نے لاہور جلسہ روکنے کی کوشش کی تو اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کا رخ کریں گی پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کے تمام فیصلوں کی بھرپور حمایت کی جائیگی بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علما اسلام کے اراکین اسمبلی کے استعفے جمع ہو گئے اور تمام استعفے مرکزی امیر کوارسال کردی جائیگی ۔

قلات پولیس کی اہم کارروائی، لاپتہ بچے کو بازیاب کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلا ت: قلات پولیس کی بڑی کارروائی، قلات کلی خیل سے لاپتہ ہونے والے بچے سلمان زہری کو پولیس نے بازیاب کرالیا، بچے سلمان زہری کو اپنے ساتھ لے جا نے والے ملزم لشکری خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

پاک افغان سرحدپرامراض چشم کی سہولیات سے بہتری آسکتی ہے، ربابہ خان بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ہیلپر آئی اسپتال میں امراض چشم کی جدید سہولیات دستیاب ہوں تو ریفرل کیسز کا تدارک کیا جاسکتا ہے پاک افغان بارڈر پر ہیلتھ کئیر فیسلیٹیز میں امراض چشم کی سہولیات فراہم کرکے ہیلپر آئی اسپتال پر مریضوں کا دبا ئوکم کیا جا سکتا ہے۔

31دسمبر سے قبل ہی سلیکٹڈحکومت چھوڑکرگھرچلے جائینگے، علی مددجتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں 31دسمبر سے پہلے ہی سلیکٹیڈ حکمران حکومت چھوڑ کر گھر چلے جائیں گے پیپلز پارٹی جمہوریت کی بحالی کیلئے سندھ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر علی مدد جتک نے کہاکہ جمہوری جدوجہد کی راہ میں سندھ حکومت حائل نہیں ہوگی ۔

واٹر مینجمنٹ نوشکی میںحقیقی زمینداروں کی حق تلفی کررہی ہے، نذیر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ نے اپنے جاری بیان میں واٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن اقرباء پروری اور کاغذی خانہ پری کی زمیندار ایکشن کمیٹی کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ واٹر مینجمنٹ نوشکی میں غریب و مستحق اور حقیقی مڈل کلاس زمینداروں کی مکمل حق تلفی کرتے ہوئے غیر حقیقی اور مالی طور پر مستحکم افراد کو نواز رہی ہے ۔