سی پیک منصوبہ ایشیاء اور یورپ کیساتھ رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کریگا ، صادق سنجرانی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سینٹرل ایشیا، جنوبی ایشیا، مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور یورپ کے ساتھ رابطہ کاری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل کرنے اور اقتصادی و معاشی نقل وحمل میں تیزی لانے کیلئے کوشاں ہے۔

گوادر سے متعلق بلوچوں کے خدشات زیادہ ہوتے جارہے ہیں،ثناء بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بلوچستان کے و اسکے وساحل کو اپنی میراث و شہریوں کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر پورے شہر کو پنجرھ بنایا جا رہا ہے،گوادر سے متعلق بلوچوں کے خدشات زیادہ ہوتے جارہے ہیں- ایک شہر کو مکمل سیل کرنا، باڑ لگانا، آزادانہ آمد و رفت و تجارت پر پابندی، خوف و حراص کا ماحول پیدا کرنا یہ سب ماورائے آئین و قانون ہیں۔

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، عثمان کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونخوا میپ نے پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کی ہدایت پر منتخب اراکین کے استعفے جمع کر دیئے ہیں جسے جلد ہی پارٹی چیئرمین کو ارسال کردیا جا ئے گا ، سلیکٹڈ حکومت کومزید برداشت نہیں کریں گے ، پشتونخوا میپ اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جما عتیں ملک میں آئین وقانون کے لئے جددوجہد جاری رکھے ہو ئے ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکر ٹری منصو بہ بند ی و تر قیات کو عہد ے سے ہٹا دیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ایڈیشنل چیف سیکر ٹری منصو بہ بند ی و تر قیات کو عہد ے سے ہٹا دیا گیا ۔بدھ کو چیف سیکر ٹری بلو چستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کے جاری کر دہ اعلا میہ کے مطابق ایڈ یشنل چیف سیکر ٹری منصو بہ بند ی و تر قیات عبد الر حمن بز دار کو عہدے سے ہٹا کر انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپور ٹ کر نے کی ہدا یت کی گئی ہے ۔

پسنی کے قریب دنیا کی نایاب ترین نسل کی وہیل کی جوڑی دیکھی گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستانی سمندری حدود میں پسنی کے قریب دنیا کی نایاب ترین نسل کی وہیل کی جوڑی دیکھی گئی ہے۔پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے مطابق دنیا میں انتہائی کمیاب گرم پانیوں کی دوعربین ہمپ بیک وہیلز بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں راس زرین کے مقام پر دیکھی گئی ہیں۔

بین الاقوامی اور قومی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے عمران خان کو اقتدار دیاگیا، عبد الغفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما و پی ڈی ایم کے نائب صدر عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ تمام طبقات کا متفقہ مطالبہ ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہو کیونکہ یہ منتخب ہوکر نہیں آئے ،بین الاقوامی اور قومی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے عمران خان کو اقتدار دیاگیا،حکمران یہاںیورپ کی طرز پر معاشرت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیرہ دسمبر کے جلسے کے سلسلہ میں جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

بی این پی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، غلام نبی مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں مشکے سے مختلف شعبہ فکر سے وابسطہ افراد جن میں شبیر احمد بلوچ ‘ نامور گلوکار استاد عبدالواحد بلوچ ‘ ولی محمد بلوچ کو اپنے دوست اقارب ساتھیوں کے ہمراہ اور تربت ماسٹر ایوب بلوچ اورحاجی عبدالصمد بلوچ سمیت سیاسی کارکنوں کو خاندان سمیت اور حب چوکی۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کو مزید فعال بنائیں گے ، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کو مزید فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ غیر یقینی موسمی حالات و قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری لائی جا رہی ہیں ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ۔

زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کررہے ہیں، زمرک اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر حکومت بلوچستان کے ساتھ تعاون کرے زراعت کے شعبے میں ترقی دینے کیلئے ڈیمزپر توجہ دی جائے بلوچستان زراعت کے حوالے سے ایک زرخیز علاقہ ہے اور یہاں پر جو قدرتی سبزیاں پیدا ہوتی ہے ان کا ڈیمانڈ پوری دنیا میں بہت زیادہ ہے۔

حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، مولانا ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ ملک میں ایک طویل عرصے سے مالی،سیاسی، نظریاتی کرپشن کی وجہ سے ترقی خوشحالی امن ناپید اور نفاذ اسلامی کے خواب کو تعبیر نل مل سکی۔اپوزیشن وحکومت ذاتی مفادات کے بجائے عوامی مفادات کو ترجیح دیں بدقسمتی سے موجودہ سابقہ حکومتوںکی لوٹ مار کی طرح موجودہ حکومت میں بھی لوٹ مار جاری ہے ۔