کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم ثقافت روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔طلوع آفتاب کے ساتھ ہی ہر طرف ٹوپی اور اجرکوں کی بہاریں تھیں،شہر شہر، قریہ قریہ عید جیساسماں تھا، بچے ، بڑے، بزرگ اور خواتین نئے ملبوسات زیب تن کیے ، کاندھے پر اجرک اور سر پر ٹوپی پہن کرسندھ کا ثقافتی دن مناتے نظر آئے۔ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو سندھ کے باسی سندھی یوم ثقافت کو عید کے تہوار کی طرح مناتے ہیں۔