اسلام آباد/خضدار: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ ہمارا دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے ، بلوچستان ہے تو پاکستان ہے ، بلوچستان کے عوام کے اعتماد کو بحال کرنے اور ان کی احساسِ محرومی دور کرنے کے لئے موجودہ وفاقی حکومت اقدامات کررہی ہے ، اس وقت سی پیک منصوبے کے حوالے سے بسیمہ اور خضدار روڈ بن رہی ہے جس کی جلد تعمیر کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔