کچھی: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبے میں قدرتی حسین اوردلفریب مقامات کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنائیں گے،ایف سی بلوچستان قیام امن سمیت سماجی سرگرمیوں میں حکومت کے شانہ بشانہ ہے،پیر غائب کے قدرتی حسین مناظر سحر انگیز ہیں جس کی تزئین و آرائش اور ڈویلپمنٹ میں ایف سی بلوچستان نارتھ کا کلیدی کردار ہے۔