ہماری جماعت ظلم کے اس نظام کیخلاف جدوجہدجاری رکھے گی، حافظ حمداللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹرحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے ملک و قوم پر مسلط موجودہ جابر اور غاصب حکومت کو شروع دن سے ہی تسلیم نہیں کیا کوئی ساتھ دیں نہ دیں جمعیت علمااسلام ظلم کے اس نظام کے خلاف ڈٹ کے رہے گی ہم اس مفادپرست قبیل سے نہیں جو چند مفادات اور مراعات کی خاطر انکے دربار پر جھک جائیں۔

نصیرآباد، زمینی تنازعہ پر دوگروہوں میں تصادم، دوافرادجاںبحق، تین افرادزخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نصیرآباد: نصیر آباد کے علاقے قیدی شاخ کے قریب زمین کے تنازعہ پر ایک قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بلوچستان میں کورونا پھیلاؤ میں تیزی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا کے پھیلاو میں تیزی آگئی کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈجنرل ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی۔ محکمہ صحت نے دیگر ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی گنجائش بڑھنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی صوبے کے ہسپتالوں میں کورونا کے تین سو مریض رکھنے کی گنجائش ہے۔

مستونگ ،غلط انجکشن لگنے سے 16 سالہ لڑکی انتقال کر گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: مستونگ میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار،انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں،غلط انجکشن لگنے سے 16 سالہ لڑکی معمولی بخار سے انتقال کر گئی نوٹس لیا جائے والدین ڈی ایچ او نے نوٹس لے کر تحقیقاتی کمیٹی بنادی تفصیلات کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقہ کلی کونگھڑ کے رہائشی عبیداللہ شاھوانی نامی شخص اپنی سولہ سالہ بیٹی بی بی (ف) کو بخار کی شکایت پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یحیی شاہ کے نجی کلینک لے کر گئے۔

بلوچستان میں ترقیاتی بجٹ کی الاٹمنٹ میں بہتری کے موضوع پربی سی پی پی گول میزکانفرنس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کونسل برائے امن و پالیسی (بی سی پی پی) نے بلوچستان کے پہلے تھنک ٹینک نے “بلوچستان میں ترقیاتی بجٹ کی تقسیم میں بہتری لانے” کے موضوع پر ایک گول میزمباحثہ کیا۔

لسبیلہ یونیورسٹی کے احتجاجی طلباء کے مسائل حل کئے جائیں، ظریف رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ظریف رند نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز، اتھل کا دورہ کیا۔ ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ کے سراپا احتجاج طلبہ سے ملاقات کی اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ یاد رہے لسبیلہ یونیورسٹی ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ کے طلباء گزشتہ ایک ہفتے سے ڈیپارٹمنٹ کو تالہ لگا کر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

لسبیلہ سے گندم سمگل کا سلسلہ جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بیلہ: حکومت بلوچستان کی جانب سے گندم کی ضلع بندی کرنے کا بیلہ میں کوئی اثر نہ ہوسکا تاریخی شہر بیلہ سے روزانہ بڑے بڑے ٹرک گندم سے لوڈ ہوکر لسبیلہ سے دیگر علاقوں میں گندم کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

حالات کی نزاکت کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو متحرک و متحد جدوجہد کی ضرورت ہے،ڈاکٹر شاہد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت اور نیشنل پارٹی کی سیاسی نظریہ فکر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر شاہد لانگو اور ڈاکٹر امجد مستوئی نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

عید کے بعد حکومت کیخلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی ، مولاناواسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی ہدایت پر بھرپور احتجاجی تحریک چلائی گی، پی ڈی ایم کی قیادت جو بھی فیصلہ کرے اس فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا کچھ سیاسی جماعتوں کے پی ڈی ایم سے جانے سے پی ڈی ایم کی تحریک کمزور نہیں بلکہ مزید مستحکم ہوگی۔

لانگ مارچ ہر صورت میں ہوگا ،نواز کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہر صورت میں ہوگا عید کے بعد سلیکٹڈ حکمران کے خلاف بھر پور تحریک چلائیں گے جبکہ تک ملک میں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات نہیں کرائے جاتے اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک و قوم پر بوجھ بن چکے ہیں پی ڈی ایم کا قیام آئین و قانون کی بالادستی ۔