کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کے شمالی علاقوں کی شاہراوں سے موسم سرما کے دوران میں پڑنے والی برف ہٹانے کیلئے مشینری خرید لی چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی مشینری زیادہ برف باری والے علاقوں میں پہنچائی جارہی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کے شمالی علاقوں کی شاہراوں سے موسم سرما کے دوران میں پڑنے والی برف ہٹانے کیلئے مشینری خرید لی چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی مشینری زیادہ برف باری والے علاقوں میں پہنچائی جارہی ہے۔
کوئٹہ: ہادی شکیل پینل اور وکلاء پینل نے 28نومبر کو بلوچستان بار کونسل کے انتخابات کے لئے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار سیٹھ کے انتقال سے متعلق انکوائری کرائی جائے کہ اتنے قلیل عرصے میں مرض کی تشخیص اور اس کا انتقال کیسے ہوا۔ ان خیالات کا اظہار ہادی شکیل پینل اور وکلاء پینل کے رہنماؤں میر عطا اللہ لانگو ایڈووکیٹ۔
ڈھاڈر: ڈھاڈر کے نواحی گاؤں صبری نوشہرہ میں سیاہ کاری کے مبینہ الزام میں لڑکا قتل،فائرنگ کی زد میں آکر دو بچوں سمیت تین افرادزخمی،سیاہ کار ہونے والی لڑکی کو لیویزنے موقع پر پہنچ کر زندہ بچا لیا لیویز کے مطابق شب گزشتہ ڈھاڈر کے نواحی گاؤں صبری نوشہرہ میں سیاہ کاری کے مبینہ الزام میں نامعلوم افراد نے مسماۃ (ص) اور اسکے آشناء کو فائرنگ کرکے قتل کرنا چاہا تو دونوں اپنی جان بچانے کیلئے قریبی ہمسایہ کے گھر گئے۔
گوادر: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزراء کے ہمراہ گوادر کے دوروزہ دورے پر پہنچ گئے، وزیر اعلی نے گوادر آمدکے موقع پر ساحلی شہر گوادر میں اہم ترقیاتی منصوبوں نیو ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کے زیر نگرانی 42 ملین روپے کی لاگت سے پراجیکٹ کے تحت تعمیرہ شدہ واٹر ٹینکس اور گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی میرین ڈرائیو کے مقام پر چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ فیملی پارک اور ریسٹو رنٹ کاافتتاح بھی کیا۔
کوئٹہ: وائس فا ر بلو چ مسنگ پر سن کے زیر اہتما م 13نو مبر 1839ء سے اب تک کے شہداء کی یا د میں ما ما قدیر بلو چ کی قیادت میں ریلی نکا لی گئی۔عدالت روڈ سے نکلنے والی ریلی میں خواتین اور لا پتہ افراد کے لواحقین نے شرکت کی۔ریلی مختلف شاہراہوں سے گذر کر احتجا جی کیمپ پہنچی جہاں کمیونسٹ پا رٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل قاضی امداد، کلیم فرار،اسرار بلو چ،این ڈی پی کے ثنا ء بلو چ،حوران بلو چ و دیگر نے خطا ب کرتے ہو ئے۔
کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک حقیقی جمہوریت اور نظام کے لئے محنت کش عوام کی اکثریتی حمایت حاصل کرنے میں واضح طور پر کامیاب نظر آرہی ہے حکمران اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں اور دھونس دھمکیاں دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وفاقی حکومت گوادر کراچی وفاق کے حوالے کرنا اور سندھ بلوچستان کے جزائر کو غیرآئینی قبضہ گیری کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
کوئٹہ: سیکرٹری ماحولیات عبدالصبور کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے ماحول کو بہتر بنانے اورآلودگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں شہر کے مضافات میں موجود کرش پلانٹس کی منتقلی کی تجویز زیر غور ہے۔ یہ بات انہو ں نے محکمہ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات جہانگیر کاکڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرش پلانٹس زراعت اور انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے جن کی فوری منتقلی نا گزیر ہے۔
مانجھی پور: مانجھی پور بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق مانجھی پور بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل کیس میں مطلوب ملزم فائق علی ولد عبدالغنی شیخ کو تھانہ سنہڑی کے ایس ایچ او محمد اعظم کھوسہ نے گرفتار کر لیا۔
کوئٹہ: متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن نے حکومت بلوچستان کی جانب سے گرین بس منصوبہ شروع کرنے کو لوکل بس مالکان کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز سے متعلق کوئی بھی منصوبہ انہیں قابل قبول نہیں اگر لوکل بس مالکان کو درپیش مشکلات اور ان کے مطالبات کو حل نہ کیا گیا تو 25نومبر سے لوکل بسیں بطور احتجاج کھڑی کردی جائیں گی۔
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی گلگت بلتستان کی کامیاب انتخابی مہم کے نتیجے میں مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان میں الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی، گلگت سمیت پاکستان بھر کی عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑی ہے مسلم لیگ(ن) ہی عوام اور ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریگی۔