ایڈووکیٹ سہیل احمد راجپوت کے بلوچستان کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں ہیں،موسیٰ بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری،ضلعی پروفیشنل سیکرٹری چوہدری زبیر احمد مسیح اور سراج احمد سیاہ پاد نے گزشتہ دنوں بحریہ ٹاؤن لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں ممتاز قانون دان سہیل احمد راجپوت ایڈووکیٹ کے جواں سال بھتیجے اور بی این پی کے ممبر احمد راجپوت کے چھوٹے بھائی وقار احمد راجپوت ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر۔

ویب نار کے انعقاد کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں،فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ آسٹریلوی سرمایہ کاروں کیلئے منعقدہ ویب نار انتہائی کامیاب رہا، آسٹریلوی سرمایہ کاروں کو بلوچستان کے بارے میں پہلی مرتبہ بہت کچھ جاننے کا موقع ملا، آسٹریلوی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ہم سے معلومات طلب کی ہیں۔

وزیراعظم خصوصی پیکج کا اعلان کرکے اہل بلوچستان کے دل جیت لیں گے،پرنس قادربلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر چیف آف رخشانی سردار پرنس قادر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ تربت گوادر بلوچستان کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ خوش آئند ہے وزیر اعظم کے دورہ سے امید ہے کہ وہ بلوچستان کے احساس محرومی کے خاتمے سمیت مختلف مسائل کے حل و ترقی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے۔

حافظ حسین احمد پی ڈی ایم کیخلاف کھل کر میدان میں آگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز ووٹ کوعزت دیتے دیتے بوٹ کی عزت تک پہنچ گئی ہیں، جن کو تمام خرابیوں کی جڑ قرار دیا گیا تھا آج ان سے اقتدار کی بھیک مانگنا اپنی تھوک چاٹنے والی بات ہوگی، میاں نوازشریف ماضی میں جنرل مشرف اور اب جنرل باجوہ سے صحت کے حوالے سے این آر او لے چکے ہیں۔

نااہل حکمران ناقص پالیسیاں مہنگائی بڑھتی جاری ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں غربت،مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ غریب اور مزدور طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ مسلسل ٹیکس لگانے،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے اور بڑی تعداد میں قرض لینے کے باوجود معیشت کاپہیہ رواں دواں ہوسکاہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تبدیلی نظر آرہی ہے۔

نیب کا اپوزیشن کیخلاف ریفرنسز قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں کے خلاف نیب ریفرنسز کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ایسے سیاسی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائی کراردیتے ہوئے ان ریفرنسز کو مسترد کردیا۔ بیان میں کہاگیا کہ نیب کا ادارہ سیاسی انتقامی کارروائیوں کارروائیوں کے زریعے سیاسی قیادت کو مرعوب کرنا چاہتا ہے۔

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،شکیلہ نوید

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

صحبت پور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نویددہوارنے کہاہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔صوبے میں تعلیم،صحت سمیت تمام شعبے مفلوج ہوچکے ہیں۔عوام کا پیسہ نہ جانے کہاں خرچ کیاجارہا ہے۔انفراسٹیکچرمکمل طورپرتباہ ہے۔بچیوں کی تعلیم کیلئے اسکولز تک نہیں ہیں۔چراغ تلے اندھیرا اُوچ پاورپلانٹ سے بچلی دوسرے صوبوں کو دیاجاتاہے۔

بلوچستان تاریخی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،قاسم سوری

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے پسماندہ ترین اضلا ع کیلئے ایک تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے پیکج میں شامل منصوبے 12سے زائد وفاقی وزارتوں کی مدد سے کئی ماہ میں تیار کئے گئے مذکورہ ترقیاتی پیکج سے بلوچستان تاریخی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی عوام کی پسماندگی کے خاتمے اور ترقی کیلئے اقدامات اٹھارہا ہے۔

وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان پسما ندہ علاقوں کی ترقی کا پیش خیمہ ہے، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وچیئرپرسن کیوڈی اے بشریٰ رند نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ بلوچستان خصوصاً پسما ندہ علاقوں کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔وفاقی حکومت کا تعاون وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی مرہون منت ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کو اہمیت دیتے ہوئے بلوچستان کے پسما ندہ علاقوں کو صوبے کے دیگر علاقوں کے برا بر اہمیت دی جارہی ہے۔