بچوں میں غذائی قلت کے مسائل پر بتدریج قابو پالیں گے، ربابہ بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں بچوں میں غذائی قلت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ملک گیر پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے نیوٹریشن سے متعلق یہ قومی  پروگرام نہایت اہمیت کا حامل ہے جس پر عمل درآمد سے بچوں میں غذائی قلت کے مسائل پر بتدریج قابو پالیا جائے گا۔

جوڈیشل آفیسران فراہمی انصاف کو یقینی بنائیں،جسٹس اعجاز سواتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد اعجا ز سواتی نے کہا کہ جوڈیشل آفیسران قرآن و سنت کے مطابق علم اور عمل میں یکسوئی پیدا کرکے فراہمی انصاف کو یقینی بنائیں۔ قانون وانصاف کی فراہمی اور انصاف پر مبنی فیصلوں سے قا نون کی حکمرانی قائم ہوگئی۔ججز صاحبان کیس کی پیروری کے دوران صبروتحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں تاکہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے اور فریقین کو مو قع فراہم کرتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلے کریں۔

ڈاکٹر یاسین شہید کا فکر و نظریہ پر کار بند رہ کر قومی اہداف کا حصول ممکن ہے، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی رہنما ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی پر مختلف شہروں میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا تعزیتی ریفرنس میں پارٹی رہنماؤں نے شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی سیاسی جدوجہد و قومی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی تقلید کو قومی نجات اور قومی مسائل کا حل قرار دیا۔

کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارہ ٹاؤن میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث عبدالہادی ولد جمعہ خان ہزارہ جاں بحق ہوگیا۔

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافرادزخمی ہوگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ میں طوغی روڈ پر تیل گودام کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد عبدالرحمن اور عرفان سکنہ کاسی روڈ زخمی ہوگئے

حاجی اللہ دادترین کاقتل قابل مذمت ہے، بلوچستان موبائل ایسوسی ایشن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: حاجی اللہ دادترین کا قتل قابل مذمت ہے، تاجربرادری کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے حکومت وسیکیورٹی ادارے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ ان خیالات کااظہار آل بلوچستان موبائل ایسوسی ایشن کے صدرصدیق یوسفزئی، چیئرمین حاجی عبدالشکور، علی شاہ، ظفربادیزئی، ابراہیم اچکزئی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

گلگت بلتستان میں وزراء کی انتخابی قواعد کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے،علی مدد

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،صوبائی جنرل سیکریٹری سید اقبال شاہ صوبائی سیکرٹری اطلا عات سردار سربلند خان جوگیزئی اور صوبائی کابینہ کے دیگر عہدیدار شیخ بلال مندوخیل شریف خلجی سردار ثناء اللہ ابابکی اکبر مینگل حاجی خان محمد بڑیچ علی جان ہزارہ انور مینگل ملک زیشان حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی لشکر کی موجودگی کے باوجود الیکشن کمیشن کی خاموشی اور انتخابات میں حکومتی مداخلت کے خلاف کوئی اقدام نہ اٹھانا بہت سے سوالات کو جہنم دیتا ہے۔

بلوچستان کے مسائل پیکجز سے حل نہیں ہونگے،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اس پر توجہ نہ دی گئی تو ملکی ترقی کا خواب ادھورا رہ جائیگا بلوچستان کے مسائل کا حل پیکجز نہیں بلکہ عوامی و سیاسی نمائندگی ہے جو قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے سے ممکن ہے آئین میں ترمیم کر کے غربت، رقبے کے لحاظ سے ترقیاتی فارمولہ اور صوبے کے ہر ضلع کو قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔

قوموں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دیئے بغیر مشکلات کا خاتمہ ممکن نہیں،غلام نبی مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، سرائیکی محاذ کے مرکزی رہنماء غلام فرید کریجہ و دیگر نے کہا ہے کہ قوموں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دیئے بغیر ملک کو درپیش سنگین مشکلات کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، نئے عمرانی معاہدے کے ذریعے قوموں کو ان کے حقوق دینے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

لگتا ہے ہمیں اسلام آباد مارچ اور استعفوں کی ضرورت نہیں پڑیگی،یعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی:  پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا پشاور ملتان اور تیرہ دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسوں کے بعد حکومت کا ٹھہر نا انتہائی مشکل ہے اور شاہد ہمیں اسلام آباد مارچ ہی نہ کرنا پڑے اور اجتماعی استعفوں کی نوبت بھی نہ آئے۔