
کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز اور رمضان المبارک میں سستے بازاروں کے انعقاد، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، پرائس کنٹرول، ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک میں انتظامات کی تیاری، سستے بازاروں اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی، لوڈشیڈنگ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ امجد رشید، سیکرٹری فنانس پسند خان بلیدی، سیکرٹری اطلاعات سہیل الرحمن بلوچ، سیکرٹری خوراک نور احمد پرکانی، سیکرٹری زراعت کمبر دشتی، سیکرٹری جنگلات محمد صدیق مندوخیل جبکہ ڈویزنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔