کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ کیچ کے برطرف اساتذہ گزشتہ 18روز سے کوئٹہ کے سڑکوں پر رل رہے ہیں مگر حکمران ٹھس سے مس نہیں ہورہے ہیں، علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں خواتین اور مرد اساتذہ کے ساتھ بچے دیکھ کر یقین نہیں آرہا ہے کہ حکمران اس حد تک بے حس ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کیچ کے برطرف اساتذہ کی جانب سے لگائے گئے۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پی پی پی ملک میں حقیقی جمہوریت اور آئینی کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہی ہے، پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے آج خود بحرانوں کے شکار ہیں، آئندہ چند دنوں میں پیپلزپارٹی میں بڑی شخصیات شامل ہوں گی، ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی ملک کے لئے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے آرمی چیف کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے پر سندھ پولیس کے ساتھ فوج کے ماتحت ریاستی اداروں کی جانب سے ہونے والی زیادتی کے زمہ وار دو برگیڈیئرز رنک کے افسروں کے خلاف کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیاب مصالحانہ پالیسی کا فتح اور سلیکٹڈ وزیراعظم گورنر سندھ اور کرایے کے۔
کوئٹہ: میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی،میڈیا پر اعلانیہ و غیر اعلانیہ سنسر شپ کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ زوالفقار،پی ایف یو جے کے سینئر نائب صدر سینئر صحافی سلیم شاہد،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ایوب ترین،جنرل سیکرٹری رشید بلوچ نے خطا کیا۔
کوئٹہ: ارکان اسمبلی بلوچستان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن آف پا کستان کے جا ری کر دہ تفصیلات کے مطابق جان محمد جمالی ایک کروڑ بیس لاکھ اور 40ایکڑ زرعی اراضی،سات تولے سونا اور 25لاکھ روپے کی گاڑی کے مالک ہیں۔
اسلام آباد/ کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے دور کیا جارہا ہے اور ان ہیں فحاشی عریانی کے طرف دیکھ لایا جارہا ہے جمعیت علمائے اسلام کے مستقبل جمعیت طلبہ اسلام کے نوجوانوں سے وابستہ ہیں۔
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ ہمیں نواز شریف کے بیانیے اور اختر مینگل کی کوئٹہ جلسے کی میزبانی پر اعتراض تھا ملک میں اس وقت ایک ہی ادارہ پاکستان آرمی ڈسپلنڈ ادارہ ہے اگر جنرل قمر جاوید باجوہ اتنے ہی برے ہے تو نواز شریف نے انہیں تعینات کیوں کیانواز شریف کے قول وفعل میں تضاد ہے۔
تربت: صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ میں وزیراعظم عمران خان کے موقع دورہ تربت کے حوالے سے بلیدہ، زعمران، یونین کونسل شاہرک، یونین کونسل پیدارک، ہوشاب سمیت مختلف علاقوں کے معتبرین اور قبائلی عمائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انکے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور لالہ رشید احمد دشتی بھی موجود تھے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ صوبے کے سیاحتی مقامات خاص طور سے طویل ساحلی پٹی اور یہاں کے تفریحی مقامات کو سیاحوں کے لئے پرکشش بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سونمیانی بے پر بیچ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے منصوبے کے لئے نجی سرمایہ کاروں کی شرکت سے متعلق ایکسپریشن آف انٹرسٹ پر ہونے والی پیشرفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: کیچ کے برطرف اساتذہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 17ویں روز بھی جاری رہا تاہم انہوں نے 11نومبر سے بھوک ہڑتال شروع کرنے کی کال کو 15نومبر تک موخر اورآج سے 14نومبر تک صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا، اس موقع پر خواتین اور مرد اساتذہ کی بڑی تعداد کے علاوہ بچے بھی موجود رہے۔