اوستہ محمد پیدل مارچ کرکے آنیوالوں کو کیمپ کی اجازت نہ مل سکی، مظاہرین کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: اوستہ محمد و گنداخہ کو بنیادی آئینی حقوق دو تحریک کے شرکاء اوستہ محمد سے کوئٹہ تک بنیادی آئینی حقوق کے لئے 350کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کوئٹہ پہنچے انہیں احتجاجی کیمپ لگانے کی اجازت نہ مل سکی، لانگ مارچ کے شرکاء دوسرے روزبھی پریس کلب کوئٹہ کے سامنے کھلے آسمان تلے بیٹھ رہے، تحریک کے شرکاء کے ساتھ سیاسی پارٹیوں، سول سوسائٹی اور اساتذہ تنظیم کے نمائندوں نے اظہار یکجہتی کی۔

تاجر کا قتل، کوئٹہ اور پشین میں شٹرڈاؤن ہڑتال، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پانچ دن کی مہلت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین کے قتل کیخلاف کوئٹہ اور پشین میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اور یوم سیاہ منایاگیا جبکہ ان کی نماز جنازہ آبائی علاقے پشین کلی علی زئی میں ادا کی گئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں‘سرکاری افیسران‘قبائلی عمائدین اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘ انجمن تاجران نے حکومت وقت کو پانچ دن کا الیٹی میٹم دیتے ہوئے کہاکہ اگر قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاگیا۔

کوئٹہ، گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ایک مرتبہ پھر سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی جہاں گیس کا دم گھٹنے لگا ہے وہی بجلی کے لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹریپکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین کو گھریلو اور کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔

بلوچستان موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری 13نومبر کو متوقع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری 13او ر14نومبر کو متوقع محکمہ پی ڈی ایم اے نے کوئٹہ سمیت چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، ژوب میں جمعہ 13نومبر کی شب اور ہفتہ 14نومبر کو موسم سرماکی پہلی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

دارلامان میں مقیم خواتین کی ضروریات کا خیال رکھا جائے،بشری رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بلوچستان و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشریٰ رند نے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان محترمہ زینت شاہوانی وویمن پارلیمنٹرین کاکس بلوچستان کی ڈپٹی چیئرپرسن کے ہمراہ کوئٹہ بروری روڈ پر واقع دارلامان کا دورہ کیا۔انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور خواتین سے درپیش مسائل کے بارے معلومات حاصل کیں۔

مزدورملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، سینیٹرکبیرمحمدشہی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سینیٹر میر کبیر جان محمدشہی نے کہا ہے کہ مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک میں معیشت کی ترقی کا پہیہ ہی مزدور ہے مگر بدقسمتی اور نااتفاقی سے مزدوروں کا ہر دور میں استحصالی قوتوں نے استحصال کیامزدور جب تک آپس میں اتفاق و اتحاد قائم نہیں رکھیں گے اس وقت تک بالادست استحصالی قوتیں مزدوروں کا استحصال کرتے رہیں گے۔

حکومت پسماندہ شہروں کے مسائل فوری طور پر حل کرے،مولانا عبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت فوری طور پراوستہ محمد،گنداخہ سمیت سمیت صوبے کے پسماندہ شہروں کے مسائل حل کریں عوام الناس وشہریوں کومسائل کے حل کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتال پربیٹھناحکومت کی ناکامی ہے اوستہ محمد سے ایک وزیر اعظم وتین وزرائے اعلیٰ گزرے ہیں مگرمسائل میں کمی کے بجائے روزبروزاضافہ ہورہاہے۔

مائننگ ایریا میں 447 افراد کے الاٹمنٹ منسوخ کر دیئے گئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے مائننگ ایریا الاٹ کرکے کام نہ کرنے والے 447 افراد کے الاٹمنٹ لائسنس منسوخ کردئیے ان میں بیشتر افراد کے لائسنس زائد معیاد ہوچکے تھے حکومتی فیصلے پر مائنز اونروں نے تشویش کا اظہار کردیا۔محکمہ مدنیات کے حکام کے مطابق اٹھ ماہ قبل وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے اس بات کا نوٹس لیا تھا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں مختلف شخصیات اور افراد نے مائننگ اِیریا کو الاٹ کرائے ہیں۔

پاکستان درست سمت پر گامزن ہے،قاسم سوری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لاہور/کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان درست سمت پر گامزن ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مفادات کی جنگ لڑرہی ہے بلکہ ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے بلوچستان کے طلباء وطالبات کے مسائل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنرہاؤس پنجاب میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں،سردار بلند جوگیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن وصوبائی سیکرٹری ا طلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے لورالائی میں قبائلی رہنماء حاجی محمد سلیم جوگیزئی کے جانب سے ٹی پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں حکومت کے تمام تر سازشوں کے باوجود اتحاد برقرار رہیگا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ اجلاس میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ ہمارہی جنگ اسٹیبلسمنٹ کے خلاف ہے۔