سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ دوستوں سے مشاورت کے بعد کرینگے، نواب زہری، قادر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہم خیال ساتھیوں، قبائلی و سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور ہمدردوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مخلص ساتھیوں کی بدولت انہوں نے ہر مشکل مرحلے کو آسانی سے طے کیا ہے۔

نیپرا نے بجلی 48پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا۔نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے68 پیسے فی یونٹ رہی،اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3روپے20 پیسے فی یونٹ تھی۔

مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، حکمران سلیکٹڈ ہیں عوام کے نمائندے نہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلیدہ زامران اور کوشقلات میں نیشنل پارٹی کے تحصیل کمیٹی اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے ملکی معیشت تباہ و برباد ہوچکا ہے مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

بلوچی زبان کے نامور فنکار سبزل سامگی کراچی میں انتقال کرگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کوئٹہ: بلوچی زبان کے نامور فنکار سبزل سامگی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ وہ گذشتہ کئی دنوں سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔سبزل سامگی نے کم عمری میں بلوچی زبان کے گیت گائے اور تادم مرگ پچاس سالوں سے وہ اس میدان میں بلوچی زبان کی ترقی ترویج کے لیے جڑے ہوئے تھے۔

جلد کیچ کے برطرف اساتذہ کو بحال کیا جائے گا،اکبر آسکانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے فشریز میر حاجی اکبر آسکانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بہت جلد کیچ کے برطرف اساتذہ کو بحال کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کیچ کے برطرف اساتذہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

سیاسی اور عوامی کارکردگی سے ہٹ کر اداروں پر تنقید لمحہ فکریہ ہے، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سیاسی اور عوامی کارکردگی سے ہٹ کراداروں اور ذاتیات پر تنقید لمحہ فکریہ بنتی جارہی ہے ہمیں تقریروں اور پریس کانفرنسوں میں سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے۔

سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ واگزار کرایا جائے،کمشنر کوئٹہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان کی زیر صدارت سرکاری اراضی وارگزار اور تجاوزات کو ہٹانے کے حوالے سے ایک ا علی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسٹیشن کمانڈر کوئٹہ برگیڈیئرآصف،ڈائریکٹرلینڈسدرن کمانڈبرگیڈیئررفیق،لیفٹیننٹ کرنل فیصل،اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) سید رحمت اللہ اور ایس پی سیکورٹی نعیم اچکزئی بھی موجودتھے۔

ا مریکہ میں جو بائیڈن کے شکل میں تبدیلی آنے کے بعد بہت جلد پاکستان میں بڑی تبدیلی آرہی ہے یعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا مریکہ میں جو بائیڈن کے شکل میں تبدیلی انے کے بعد بہت جلد پاکستان میں بھی بڑی تبدیلی آرہی ہے مریم نواز شریف نے اس وقت کروڑوں عوام کے دلوں میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔

دو سالوں میں عوام کی آمدن کم ہوئی،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ایک کروڑ گھر 50لاکھ نوکریاں دینے والی سرکار نے عوام کو تبدیلی کی صورت میں صرف مہنگائی کا تحفہ دیا ہے حکومت کے اپنے اعداد و شمار خود اسکی نااہلی کی گواہی دے رہے ہیں دو سالوں میں عوام کی آمدن منفی ہوئی اور مہنگائی کی شرح ساڑھے 10فیصد بڑھا دی گئی عوام اب نااہل حکومت کو مزید نہیں چلنے دیں گے۔

نااہل حکومت کے کرتوتوں کا نتیجہ پوری قوم بھگت رہی ہے،مولانا ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نااہل حکومت کے کرتوتوں کا نتیجہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔مہنگائی بار بار مطالبات کے باوجود کنٹرول نہیں ہو رہی۔بے روز گاری بے قابو ہوتی چلی جا رہی ہے۔ غربت کی لکیر سے ہر روز لاکھوں لوگ نیچے جا رہے ہیں۔ ہمارا معاشی اعشاریہ ریورس ہو رہا ہے جماعت اسلامی ” اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان ”بنانے،ظلم وجبر کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔