
دکی: سنجاوی کے علاقے بغائو میں تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کوئلے سے لوڈ ٹرک پر فائرنگ کی اور ٹرک کو آگ لگادی جسکی وجہ سے ٹرک کا اگلا حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔
دکی: سنجاوی کے علاقے بغائو میں تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کوئلے سے لوڈ ٹرک پر فائرنگ کی اور ٹرک کو آگ لگادی جسکی وجہ سے ٹرک کا اگلا حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔
تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یونیورسٹی آف تربت پبلک لائبریری 3 ماہ سے بند اور طلباء اور طالبات پریشان، یونیورسٹی انتظامیہ اب تک اسٹوڈنٹس کو نہ متبادل جگہ دے سکی ہے نہ ہی پبلک لائبریری کی مرمت کی ہے جو طلباء کے ساتھ زیادتی ہے ،پبلک لائبریری تربت کی واحد لائبریری ہے جو 3 ماہ سے مرمت کے لیے بند ہے۔
کوئٹہ: پاک سرزمین پارٹی بلوچستان کے صدر میر شمس مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ناکام ہوچکی ہے عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں بلوچستان کے مسائل پی ایس پی ہی حل کرسکتی ہے ہمارے علاہ پاکستان کے پاس اب کوئی دوسرا آپشن نہیںہے کراچی-کوئٹہ-چمن ہائی وے کو ڈبل کیرج بنانے کا مطالبہ پی ایس پی کے دیرینہ مطالبہ تھا عوام مصطفی کمال کے ہاتھ مضبوط کرے۔
گوادر: گوادر کے دیہی علاقوں کے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے حالات کا مقابلہ کریں کیونکہ علم ہی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ۔ حکومت بلوچستان اور وزیراعلیٰ جام کمال خان عالیانی ضلع گوادر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔
لورالائی: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے خاتمے کی سوچ رکھنے والوں کو ہر صورت ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا پی ڈی ایم ملک میں آئین کی بالادستی منتخب نمائندوں کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ملک میں فوری عام الیکشن کے انعقاد اور اداروں کی الیکشن میں مداخلت کے خاتمے تک قائم رہے گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں تبدیلی لا رہی ہے، یہ مشکل کام ہے اس میں وقت تو لگے گا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے 2011 میں اغوا کیے گئے 16 کان کنوں کی لاشوں کی باقیات ایک اجتماعی قبر سے برآمد کی گئی ہیں۔
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات اور بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں اور ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔