کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں 14 سالہ لڑکی کو 4 ملزمان نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
Posts By: نیوز ڈیسک
نائیجیریا میں فوجی قافلے پر حملہ، 11 اہلکار ہلاک
نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک فوجی افسر سمیت 11 اہلکاروں کو قتل کردیا۔
خدشہ ہے پاکستان اور بھارت طویل جنگ میں الجھ سکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں ممکنہ جنگ کے خدشات سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت طویل جنگ میں الجھ سکتے ہیں جو دونوں میں سے کوئی فریق نہیں چاہتا۔
حکومت بلوچستان بلا تاخیر احتجاج کرنے والے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے،بلاول بھٹو
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں جا ری سر کار ی ملازمین کے احتجاج کی حما یت کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کے باعث ناقابل برداشت مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔
بلوچستان ، میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہونگے، حکومتی موقف کی حمایت کرنیوالے اساتذہ کی مدد کرینگے، جام کمال
کوئٹہ: بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع کرنے کافیصلہ امتحانات میں ایک لاکھ 30ہزار طلبا وطالبات شرکت کریں گے،وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اساتذہ اور ان یونینوں کی مکمل مدد کی جائے گی ۔
ملک میں روز اول سے آئین و قانون کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے مجموعی عوام کو تحقیق و مشاہدہ کرنا ہوگا کہ ستر سال کی تاریخ میں عوام اور ملک کیوں تنزلی کی طرف گامزن ہے۔آئین و قانون کی اصل روح کس کیلئے خطرہ رہا ہے۔جس کی بدولت آئین و قانون کی حکمرانی کی راہ میں روکاوٹ ڈالی گئی۔کیوں طبقاتی تفریق کو پروان چڑھایا گیا۔عوام کو ان سوالوں کو جواب تلاش کرنا ہوگا۔
تربت، گرینڈ الائنس نے میٹرک کے امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
تربت: گرینڈ الائنس کے فیصلے کی روشنی میں ضلع کیچ کے اساتذہ نے بھی میٹرک کے امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔آل ایمپلائیزا ینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کیچ نے مرکزی کال پر عملدرآمد کرتے ہوئے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ایف سی بلوچستان سائوتھ کے نو سو ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
تربت: پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان میں زیرِ تربیت فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ کے 900 ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی کمانڈر سیکٹر سینٹر ایف سی بلوچستان ساؤتھ۔
اے این پی اور پی پی نے جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا،مولانا واسع
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ قائم و دائم ہے سلیکٹڈوزیراعظم پی ڈی ایم کی بجائے اپنی فکر کریں ،جہانگیر ترین اب سلیکٹڈ وزیراعظم سے بہت دور چلے گئے عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو چھوڑ کر جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا ہے جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کرتی رہے گی۔
قانون ملزم کو دوران تفتیش بے عزت کرنے کی اجازت نہیں دیتا،عدالت حالیہ
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان و دیگر کے خلاف دائر آئینی درخواست میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 14 ملزم کو دوران تفتیش بیعزت کرنے گالم گلوچ یا تشدد کا نشانہ بنانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیتا بلاشبہ نیب کے افسران کرپشن میں ملوث ایسے افراد سے پوچھ گچھ کرتے ہیں۔