کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کاروائی حوالے اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین افراد گرفتار،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی میں کوئٹہ کے علاقے اینگل روڈ پر سٹی میکس پلازہ میں چھاپہ مار کر حوالے اور ہنڈی کے کاروبارمیں ۔
کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کاروائی حوالے اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین افراد گرفتار،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی میں کوئٹہ کے علاقے اینگل روڈ پر سٹی میکس پلازہ میں چھاپہ مار کر حوالے اور ہنڈی کے کاروبارمیں ۔
کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر احمد عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو قلات میں ڈاکٹر پر تشدد اور گرفتاری کے بعد صوبہ بھر میں او پی ڈیز اور الیکٹرو سروسز بند رہیں گی۔
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں ممکن ہے، پارٹی صوبے میں بھر پور انداز میںفعال ہو رہی ہے پارٹی کے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں نے کڑے وقت میں ساتھ رہ کر ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کل بھی مضبوط تھی اور آج بھی مضبوط ہے ۔
کوئٹہ: بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس اور حکومت کے درمیان مطالبات کی منظور ی کے لئے ڈیڈلاک برقرار ، دھرنا بدستور جاری سرکاری امور ٹھپ ،شہر کا نظام درہم برہم ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد ڈسپیرٹی الائونس دینے سمیت 19نکاتی ایجنڈے کی منظور ی کے لئے دھرنا 11ویں روز بھی کوئٹہ کے عبدالستار ایدھی چوک پر جاری رہا۔
تربت: سیشن جج تربت نے مشہور مقدمہ ملک ناز قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، ملزم باسط کو سزائے موت، ملزم الطاف کو عمر قید اورسمیر سبزل اور سیف اللہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا۔ ملزم سمیر سبزل کے وکیل مہراللہ گچکی ایڈووکیٹ تھے۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مر کزی سیکر ٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبد الغفور حید ری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے والے لوگوں سے گھر اور روزگار چھین رہے ہیں ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کروانے کیلئے ہمیں جدوجہد کرنی چاہیے۔
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمد کامران ملاخیل پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ملازمین کے جاری دھرنے سے متعلق وضاحت کے لئے چیف سیکرٹری ،کمشنرز ،اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور گرینڈ الائنس کے قائدین کو طلب کرلیا ۔ یہ حکم عدالت نے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اقبال حسن کاسی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر دیا ۔
کوئٹہ: بلوچستان کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے سردار حسن موسیٰ گرلز کالج کی بچیوں نے تین روزہ نمائش کے دوران مختلف شعبوں کے ماڈل بنا کر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے مذکورہ کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی جاری ہین جس سے بلوچستان کی نوجوان نسل اور طالبات میں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع پر مل رہا ہے۔
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انشااللہ میٹرک امتحانات کا انعقاد اپنے وقت پرکیا جائے گا اساتذہ اور تمام یونینوں کی مکمل مدد کی جائے گی جو ہمارے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔
کوئٹہ: جھالاوان عوامی پینل کے رہنمائوں میر عبدالغفار مینگل، میر عرفان مینگل نے کہا ہے کہ خضدار میں جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء رئیس صادق کے گھر پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہیں انتظامیہ ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے، سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھے ایک تنظیم خضدار میں حالات خراب کر رہی ہے، عوام کے حقوق کی بات کرنے والے نے صرف اپنے اثاثے بڑھائے ۔