
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے مسلح افواج کے افسران اور اہلکاروں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف 2 سال کی قید اور 5 لاکھ تک کے جرمانے کی مجوزہ سزاوں کے بل کی منظوری دے دی، قانون کی مخالفت کرنے والے کے خلاف سول عدالت میں کیس چلے گا۔ پی ڈی ایم میں ایک دوسرے کے مخالف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے متفقہ طور پر بل کی مخالفت کی،چیئرمین کمیٹی کے ووٹ سے بل کثرت رائے سے منظور ہوگیا ۔