اسلام آباد/کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے اسپیکرقومی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال، دورہ افغانستان اور بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا اہم جزو ہے، بلوچستان کی عوام کی احساس محرومی کا ازالہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔