کراچی: صوبہ سندھ اور بلوچستان سے منشیات افریقا اور مشرق وسطی بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کی جانب سے مرتب کی گئی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
کراچی: صوبہ سندھ اور بلوچستان سے منشیات افریقا اور مشرق وسطی بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کی جانب سے مرتب کی گئی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گذشتہ ماہ کی نسبت کورونا کے کیسز میں چار گنا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے،کسی علاقے میں کورونا کے کیسزبڑھنے پراسمارٹ لاک ڈائون کا آپشن استعمال ہوسکتاہے۔
کوئٹہ: ماشکیل کے رہائشی احسان اللہ ریکی اور ظہوراحمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ماشکیل زیرو پوائنٹ پر کسٹم حکام کی ملی بھگت سے پلاسٹک دانہ ،تانبا ، ٹائل ،ٹائرز اوردیگر غیرملکی سامان بغیر ٹیکس ادا کئے کراچی اور کوئٹہ اسمگل ہونے کانوٹس لیا جائے ہمارے پاس کسٹم اہلکاروں کے غیرقانونی کام میں ملوث ہونے کی ویڈیو ثبوت موجود ہیں جنہیں ہم حکومت کو دینے کیلئے تیار ہیں۔
حب: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ کون کب بکاکس نے قوم اور وطن کو تباہی کے دھانے کھڑا کیاجنت نظیر وطن کوبارود کے ڈھیر میں تبدیل کیا اور کون آمریت کے گود پلا بڑھا یہ سب تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہیں آمریت کی باقیات اورانکے اتحادیوں کے کرتوت سب کو یاد ہے جمہوریت کیلئے ہم سے بڑھ کر کسی نے قربانی نہیں دی ۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے لیے گزشتہ دس روز سے احتجاج اور دھرنے میں بیٹھے ہیں۔
کوئٹہ: محکمہ مو اصلا ت و تعمیرات کے بر طرف 361ملازمین کا احتجاجی کیمپ 49ویں روز بھی جا ری رہا۔ اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ 49روز گزر جا نے کے با وجود حکومت کی جانب سے کوئی نمائند ہ نہیں آیا یہ ظالم بیورو کریسی اور حکمران جوں کے توں ہیں نکا لے گئے۔
حب: بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی آرگنازر ریس نواز علی برفت ایڈووکیٹ نے کہا کہ جنوبی بلوچستان کے نام پر بلوچستان کی تقسیم کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو اجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ و ترقی کو روک کر ذاتی کمیشن کے پراجیکٹس کو تقویت دے۔ ان خیالات کا وہ بلوچ عوامی موومنٹ لسبیلہ کی جانب سے پارٹی یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان سے خطاب کے دوران کررہے تھے۔
کراچی: ممتاز بزرگ بلوچ قوم پرست عظیم سیاسی رہنماء سردار عطا اللہ خان مینگل سے کراچی میں انکے رہائش گاہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے ملاقات کی ۔
کرک: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نائب صدر محمود خان اچکزئی نے ضلع کرک کلی ٹیری،کلی دریش خیل میں منعقدہ عوامی اجتماعات اور مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر میں کارکنوں اور عوام کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون وطن اور اس کے عوام کی عزت وناموس ہمیں عزیز ہے، قوم کے حقوق پر نہ کبھی سودا کیاہے نہ کرینگے۔
کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام آل بلوچستان وکلاء نمائندگان کانفرنس 10 اپریل کو کوئٹہ میں ہوگا کانفرنس میں بلوچستان بھر سے ڈسٹرکٹ بار کے صدور و جرنل سیکرٹریز ہائیکورٹ بارز کو دعوت نامہ ارسال کر دیئے گئے ہیں۔