کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ترکی کے مدیر زراعت سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلی بلوچستان و صوبائی حکومت بلوچستان کی جانب سے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا اور انہیں بلوچستان کے دورے کی دعوت دی۔
Posts By: نیوز ڈیسک
ملازمین کے ہڑتال نے حکومتی دعوؤں کی کھلی کھول دی ہے،خورشید جمالدینی
نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے اپنے بیان میں آل ملازمین گرینڈ الائنس کے رہنماوں کو نوشکی سمیت بلوچستان بھر میں کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملازمین گرینڈ الائنس نے پرامن و کامیاب ہڑتال منعقد کرکے موجودہ ڈمی حکومت بلوچستان کے تمام تر دعووں کو مسترد کیا۔
ناقص و مضر صحت خوردنی اشیاء کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،سردار کھیتران
کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بی ایف اے سردار عبد الرحمان کھیتران کی خصوصی ہدایات پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ناقص و مضر صحت خوردنی اشیاء کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ذاتی مفادات پرمبنی اتحاد پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے،مولاناعبدالحق ہاشمی
کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ذاتی مفادات کے لیے بنایا جانے والا اتحاد پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے۔ سب کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔
گوادر کے ماہی گیروں کے مشکلات کا نوٹس لیا جائے،دین محمد
گوادر: کنٹانی ہور میں کام کرنے والے ہم مائیگیروں کی مشکلات اور تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے کنٹانی ہور میں کاروبار کرنا ہم سب کا حق ہے لیکن قبل ازیں تیل کا کاروبار کرنے والے اسپیڈ بوٹ والوں نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا ہے۔
کوئٹہ میں ٹریفک کا نظام مکمل درہم برہم
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم،عوام بالخصوص خواتین اور مریضوں کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا، ٹریفک کی روانی کیلئے بہترنظام نہ ہونے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔
حکومت ناکام ہوچکی ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، رؤف مینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبر سنٹرل کمیٹی سابق ایم این اے میرعبدالرف مینگل نے بلوچستان گرینڈالائنس کے جاری احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کے جائزمطالبات کوتسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان تاریخ کے بدترین عہد حکمرانی کاشکارہے جام سرکار مکمل جام ہوچکی ہے نہ کئی نوٹس لینے والاہے۔
لاپتہ افراد کمیشن کے زیر اہتمام کیسز کی سماعت چھٹے روز بھی جاری رہی،بلوچستان ہائی کورٹ
کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں سماعت جاری چھٹے روز چھ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی،تاہم کوئی لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکا محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی۔
ملازمین کو نوٹسز جاری کرنا قابل مذمت ہے، بی ایس او
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری بالاچ قادر کی سربراہی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی و علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری بالاچ قادر کا کہنا تھا۔
پاک ایران سرحدسے پنجگور کے عوام کا روزگار منسلک ہے، بارڈر مینجمنٹ ٹیم
پنجگور: بارڈر سے پورے پنجگور کے عوام کا روزی جڑا ہوا ہے لہذا اس مسلے کو افہام وتفہیم سے لیکر آگے بڑھا جائے تاکہ بارڈر پر کاروبار بھی ہو اور ساتھ میں لوگوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوسکیں کچھ دنوں سے بارڈر کے مسلے پر زیادہ کنفیوژن پھیلائی جارہی ہے کہ بارڈر بند ہورہا ہے ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ سب کو پتہ ہے کہ پنجگور اور بلوچستان کے لوگوں کا اگر کوئی معاشی زریعہ ہے تو وہ بارڈر ہے۔