کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹر حضرات ہر اولین دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ جان لیوا عالمی وباء میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔