بلوچستان کے عوام امن پسند اور محب وطن ہیں، ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان ہاکی گولڈکپ کے کامیاب انعقاد سے صوبے بلوچستان کا ملکی سطح پر ایک پر امن صوبے کا تاثر ابھرا ہے۔

ہمیں اپنے ہی سرزمین کے وسائل پر واک واختیار نہیں دیا جارہا، محمود اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہاٹ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نائب صدر محمود خا ن اچکزئی نے کہا ہے کہ PDMکا بیانیہ ملک کے تمام جمہوری عوام کا بیانیہ ہے، یہ جمہوری تحریک صرف عمران خان کو ہٹانے کیلئے نہیں بلکہ اس ملک میں فوج اور اس کے جاسوسی اداروں کی سیاست میں مداخلت کے خلاف ہے،ہر ادارے میں ملازمت میں توسیع جیسے اقدامات سے گریزکیا جائے۔

معاشرے کو صحت مند بنانے کیلئے ڈاکٹرز کا کلیدی کردار ہے،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ معاشرے کے صحت مند مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں ڈاکٹروں کا کلیدی کردار ہے. موجودہ حکومت طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام افراد بالخصوص ڈاکٹر حضرات کی بہبود کیلئے شعوری کاوشیں کر رہی ہے۔

ماماقدیر کے بھتیجوں سمیت نوجوانوں کی گمشدگی قابل مذمت ہے، یوسف مستی خان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان نے ماما قدیر کے دو بھتیجوں سمیت پانچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ یوسف مستی خان نے کہا ہے کہ ایک طرف وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے بلوچستان میں امن اور اس کی ترقی کے راگ الاپ رہے ہیں۔

کیچ میں 2ارب روپے مالیت کے ہائی اسپیڈ براڈبینڈ پروجیکٹ کا آغاز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد/کوئٹہ: جنوبی بلوچستان، کیچ، دشت میں 2 ارب روپے مالیت سے ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا،تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق بطور مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ سیکرٹری ائی ٹی شعیب صدیقی سمیت دیگر حکام،وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق،وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔

غربت اور جہالت کیخلاف نظریاتی بنیادوں پر جدوجہد کی ضرورت ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ غربت، جہالت اور انتہاہ پسندی کے خلاف فکری و نظریاتی بنیادوں پر جدوجہد کی ضرورت ہے سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے تبدیلی کے فلسفے کے قائل ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے مفلوک الحال عوام کی نمائندہ قومی جماعت ہے۔

جنوبی بلوچستان سیکرٹریٹ کو فعال بنانے کیلئے پرانی فائلز کو کھنگالنا شروع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: جنوبی بلوچستان کی سیول سیکریٹریٹ گوادر کو فعال بنانے کے لیے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ایڈیشنل سیکریٹری سمیت دیگر ذمہ داران ملازمین کی ٹیسٹ و انٹرویو کے بعد دس سال پرانی فرنیچرز و گاڑیوں کی تلاش میں سرگردان۔

پی ایف یو جے نے لانگ مارچ موخر کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے اپنے 19 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے پانچ اپریل سے جس لانگ مارچ کا کوئٹہ سے آغاز کرنا تھا اْسے کویڈ کی نئی لہر کی سنگین صورتحال کی وجہ سے موخر کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ لانگ مارچ کے شرکا نے کوئٹہ کراچی حیدرآباد سکھر رحیم یار خان بھاول پور ملتان لاہور گوجرنوالہ سے ہوتے ہوئے فیصل آباد، ایبٹ آباد اور پشاور کے یونینز کے دستوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچنا تھا۔

رکشہ اتحاد یونین کا سرکاری ملازمین کے مطالبات کے حق میں احتجاج کافیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: آل کوئٹہ رکشہ اتحاد یونین اور آل کوئٹہ رکشہ یونین کا ایک اہم اجلا س ماما عبد السلام بلوچ اور شاہ مراد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں دونون یونین کے تمام تمام مر کزی رہنماؤں نے شر کت کی۔

پیپلزپارٹی حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکے گی، عمران خان آپ نے گھبرانانہیں،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ مہنگائی عروج پر، ملازمین سڑکوں پر، زمیندار بدحالی کے دہانے پر اور عوام دووقت کی روٹی پر مجبور تبدیلی سرکار کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے خوشنما نعروں وعدوں سے اقتدار ہتھیانے والوں کی کارکردگی نقطہ انجماد سے نیچے گر چکی ہے ناقص پالیسیوں نہ تجربہ کاریوں نے اقتصادی اور معاشی صورتحال میں جو بدترین بگاڑ پیدا کیا ہے۔