پنجگور: پنجگور پاک ایران بارڈر سے منسلک ڈیزل کے کاروباری افراد نے بوستان دازی کے قریب باڈار کی بندش کے خلافN85ہائی و ئے روڈ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کے لیے بند کردیا ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
نوشکی میں 13سالہ بچہ اغواء ، پولیس اور لیویز کی کارروائی سے بازیاب
نوشکی: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 13سالہ بچہ اغواء کرلیا گیاجسے پولیس اور لیویز نے بروقت کارروائی نتیجے میں بازیاب کرکے 2اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزمان کے قبضے سے پستول اور موبائل فون برآمدکرلیا گیا ہے ۔
جامعہ بلوچستان نااہل انتظامیہ کی وجہ سے مشکلات کاشکار ہے، جاوید بلوچ
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماممبرمرکزی کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ کوئٹہ کے سینئرنائب صدرملک محی الدین لہڑی فنانس سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی لیبرسیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی ضلعی کونسلر میراکرم بنگلزئی نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں تعلیمی مسائل تھے ہی اب موجودہ یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شدید مالی اور انتظامی بحران کا شکار ہے۔
بلوچستان ایمپلائز گرینڈ الائنس کے احتجاج اور مطالبات جائز ہیں،صادق عمرانی
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایمپلائز گرینڈ الائنس کے احتجاج اور مطالبات جائز ہیں، پیپلز پارٹی انکی مکمل حمایت کرتی ہے، حکومتی پالیسیاں ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہیں، مسائل حل ہونے اور ملازمین کی تنخواہیں بڑھنے کی بجائے اراکین اسمبلی کی کرپشن ، کمیشن میں اضافہ ہوا ہے۔
کوئٹہ پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، غلام نبی مری
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری، میر عبدالغفور مینگل، ضلعی کونسلر، سلیم چند نے بدھ کو پارٹی کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان، سینئر نائب صدر محمد افضل مغل سمیت دیگر عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے۔
خواتین کا سماجی و اقتصادی زندگی میں اہم کردار ہے، ساجدہ نورین
کوئٹہ: سرادر بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور فرینڈز آف چائنا فورم کے زیر اہتمام ” امپیکٹ آف سی پیک آن سوشیو اکنامک امپاورمنٹ آف ویمن آف پاکستان اینڈ بلوچستان” کے عنوان سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں کونسل جنرل مسٹر لی، چائنا اوورسیز پارٹ ہولڈنگ کمپنیز(سی او پی ایچ سی) کے چئیرمین مسٹر ڑونگ بوشنگ،فرینڈز آف چائنا فورم کے چیرمین بایزید خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے خطاب کیا۔
کچھی میں قیمتی پرندے کونج کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی میں قیمتی پرندے کونج کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہر سال ہزاروں کی تعداد میں کونج ہجرت کرکے بلوچستان کا رخ کرتے ہیں۔
ماہ رمضان میں پچاس ہزار خاندانوںمیں مفت راشن تقسیم کرینگے ،ضیاء لانگو
کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں صوبائی حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کیا جائیگا ماہ رمضان میں محکمہ پی ڈی ایم اے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے ویژن کو کو مد نظر رکھتے ہوئے 50 ہزار خاندانوں میں 15 دن کا راشن مفت تقسیم کرے گی۔
وزیر خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
کوئٹہ ملازمین کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہائوس کے گھیرائو کی دھمکی، حکومت نے تنخواہوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم
کوئٹہ: بلوچستان کے سیاسی رہنمائوں اور بلوچستان ایمپلائز یونین اینڈ ورکرز گرینڈ الائونس کے رہنمائوں نے متنبہ کیاہے کہ اگر فوری طور پر صوبائی حکومت نے ملازمین کے تنخواہوں میں 25فیصد اضافے سمیت گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری نہیں دی تو وزیراعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کرنے پر مجبور ہوں گے ، صوبے بھرکے تمام ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔