کوئٹہ: نوابزادہ لشکری رئیسانی کی صدارت میں بلوچ پشتون یکجہتی جرگہ آج ہوگا، جرگے میں بلا پیمودہ زمینوں پر قبائل کی ملکیت کے تحفظ اور صوبے کے قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنماوں کے درمیان قربتوں کو فروغ دینے کے حوالے سے با مقصد لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
Posts By: نیوز ڈیسک
ہرنائی شاہرگ کے مائنز اونرز عدم تحفظ کاشکار ہیں، مابت کاکا
ہرنائی: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ ہرنائی شاہرگ کھوسٹ میں بدامنی مائنز ایریا میں بم بلاسٹ مائن اونرزکی عدم تحفظ املاک کوزیان پہنچانا جیسے واقعات کسی بڑی تباہی پر منتج ہوگی حکومت اور ریاست عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ جیسے بنیادی ذمہ داری کو پہلی فرصت میں پوری کریں ۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کا حق ہے حکومت معاملات کو الجھانے کی بجائے فوری طور پر ملازمین کے ساتھ مذاکرات کرکے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ ملازمین کی بے چینی کودور اور احتجاج کو پر امن طور پر ختم کیا جاسکے ۔
بلوچستان حکومت کیسکو واجبات 10دن میں ادا کرے
کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی رولنگ کے تحت سیکرٹری انرجی کو خط ارسال کر دیا گیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیسکو کے بلوچستان حکومت پر زرعی واجبات دس دن میں ادا کئے جائیں، کیسکو واجبات کی عدم ادائیگی پر زرعی فیڈرز کو ایک گھنٹہ بجلی فراہم کررہا ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے گوادر میں پانی فراہمی بارے جواب طلب کر لیا
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینئر قانون دان ساجد ترین ایڈووکیٹ کی جانب سے گوادر میں پانی کی قلت سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران درخواست گزار ساجد ترین۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ پریس کلب کے صدراور اس کی کابینہ کو مبارکباد
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات میں نو منتخب کابینہ کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔ پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان اور اُن کی مجلس عاملہ کے نام اپنے تہینی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے میڈیا اور صحافی برادری کی اہمیت و افادیت مسلمہ ہے۔
سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، غلام نبی مری
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے منگل کے روز بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے زیراہتمام عبدالستار ایدھی چوک پر جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمرانوں کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے آج ہرمکتبہ فکر سراپااحتجاج ہے۔
سٹیٹ بینک آزاد ہوگی تو کہے گی ہمارا پیسہ ہماری مرضی تمہاری مفلسی تمہاری مرضی ،نواب رئیسانی
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمداسلم رئیسانی نے کہاہے کہ نئے پاکستان میں انکل ڈبلیو بی نے بینک دولت پاکستان کو آزادی دلانے کی کوشش شروع کردی ہے۔
بلوچستان حکومت ملازمین کے مطالبات تسلیم کرکے عملدرآمد یقینی بنائے ،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کے ملازمین کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرکے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
گرینڈ ایمپلائز الائنس کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے کوئٹہ میں دھرنا
کوئٹہ: بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا،حکومت بلوچستان نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے مظاہرین کی فہرستیں طلب کرلیں جبکہ مظاہرین اور صوبائی حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کا مذاکرات شروع نہیں کئے جاسکے، کوئٹہ شہر میں سڑکوں کو کنٹینر اور خار دار تاروں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے بلاک کردیا گیا۔