لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی سماعت ،دو افراد بازیاب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں سماعت کا آغاز کردیا کمیشن نے پہلے روز بارہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی دو لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچنے کی تصدیق ہوئی۔

بلوچستان ہائیکورٹ کا سڑکیں کھولنے تجاوزات کیخلاف کارروائی کا حکم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمد کامران ملاخیل پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے کوئٹہ شہر میں سڑکوں کی بندش پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو سڑکوں کوکھولنے ،منشیات فروشوں ،شورومز مالکان اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔یہ حکم بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے ایک کیس کی سماعت کے موقع پر دیا۔

اپنے ہم وطنوں کا لاپتہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، لیاقت بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ اپنے ہم وطنوں کا لاپتہ ہونا لمحہ فکریہ ،عدم بازیابی حکومت واداروں کی ناکامی ہے جہاں اپنے عوام محفوظ نہ ہو وہاں حکومت نہیں جنگل کا قانون ہے غائب ہونے والے افرادمیں اگر کوئی مجرم ہے جو ان کو ان کے جرائم کو سامنے لاکر عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق سزادی جائیں ۔

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری ختم کی گئی، سرداریعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصرنے کہاہے کہ صدارتی آرڈینینس جاری کرکے حکومت نے بااختیار اسٹیٹ بنک کی خود مختیاری ختم کر کے اسے آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ملکی اداروں کی آزادی کو سلب کرنے کی پالیسی کو ہم رد کرتے ہیں اور سکے خلاف ہم بھر پور آواز اٹھائینگے ۔

حکمران مہنگائی میں سو فیصد تنخواہوں میں پچیس فید اضافے میں راضی نہیں،مولانا ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نااہل نالائق حکمرانوں نے مہنگائی میں سو فیصداضافہ جبکہ ملازمین کوتنخواہوں میں پچیس فیصداضافے کیلئے بھی رضامندنہیں ۔جماعت اسلامی احتجاجی ملازمین کیساتھ اور ان کے جائز مطالبات کی بھر پور حمایت کرتی ہے ۔وزرا وممبران اسمبلی ،بیوروکریسی کی تنخواہوں مراعات میںاضافے کیلئے ہر وقت فنڈزموجود لیکن غریب ملازمین کیلئے حکومت کے پاس فنڈوبجٹ نہیں جو لمحہ فکریہ اور غلط بیانی ہے ۔

زمینداروں کو صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کرنا ان کا معاشی قتل ہے،نواب شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: سابق صوبائی وزیر چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے زمینداروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینداروں کو چوبیس گھنٹوں میں صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کرنا زمینداروں کا معاشی قتل عام ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں واپڈ کو واجبات کی ادائیگی کرکے زمینداروں کو ریلیف فراہم کریں۔

اعلی تعلیمی اداروں کا قیام ترقی کی علامت ہوتی ہیں،ڈی سی خضدار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں کا قیام ترقی کی علامت ہوتی ہیںاور یہ ادارے قوم کا اثاثہ ہیں ان اثاثوں سے معیاری تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنا نہ صرف اساتذہ و انتظامیہ کی ذمہ داری ہے بلکہ اس سلسلے میں طلبا کو بھی اپنا بھر پور کردار اداکرنا ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار میں سال اول کے طلبا کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

بلا پیمودہ زمینوں پر قبائل کی ملکیت کے تحفظ کیلئے اجلاس کل ہوگا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گرینڈ جرگے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی،اجلاس میں مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں اور اہم فیصلے ہوئے۔

ڈیرہ مراد جمالی ، گیس حکام نے اضافی چارجز لگانا شروع کر دیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: اندھیر نگری چوپھٹ راج بلوچستان سے نکلنے والی گیس بلوچستان کے عوام کو عزاب میں مبتلا کرنے لگی ڈیرہ مرادجمالی سمیت صوبے کے باز علاقوں میں گیس کے صارفین کو محکمہ گیس کے عملے نے مسلسل دو ماہ سے سلو میٹرز کے ایکسٹرا چارجز لگانا شروع کردیے ڈیرہ مرادجمالی کے گیس صارفین کے ساتھ وفاقی ادارے نے ظلم کرناشروع کردیے۔