کوئٹہ: بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرگرینڈالائنس کے کنوینئر عبدالمالک کاکڑ، حبیب الرحمن مردانزئی، داد محمد بلوچ ،عبدالسلام زہری، سلام بلوچ اوردیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد کی عدم فراہمی کے خلاف آج(پیر)کو کوئٹہ کے ہاکی چوک پر دھرنا دیا جائے گا اگر حکومت نے ملازمین کی ریلیوںروکا تو ملازمین وہیں دھرنا دیں گے۔