وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی سمجھتی ہے،شعیب صدیقی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی سمجھتی ہے صوبے کی محرومیوں کا ازالہ اور ترقی کے سفر میں شامل کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، ملک میں جلد ہی عالمی سطح کا ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم لایا جائیگا جبکہ آئی ٹی انڈسٹری کو 2025تک ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے۔

ہندو برادری کو ہولی کا تہوار مبارک ہو ، بلوچستان نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر پارٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہندو بلوچوں کی خدمات بلوچستان کی قومی جدوجہد کے حوالے سے مخلصی کے ساتھ جدوجہد کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں۔

ہماری پارٹی کا منشور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکرحمایت کرناہے، وڈیرہ عاشق حسین عمرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مانجھی پور: پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ بلوچستان کے صدر وڈیرہ عاشق حسین عمرانی نے اپنی پارٹی کے ہمراہ مانجھی پور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا منشور صرف اور صرف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور انکی حمایت کرنا ہے۔

امیر ترین خطے کے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں،عبدالرؤف مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی و مرکزی کمیٹی کے رکن میر عبدالروف مینگل نے کہا ہے کہ امیر ترین خطے کی عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں بلوچستان کے بارے میں اسلام آباد کو اپنی روش تبدیل کرنی ہوگی ان خیالات کا اظہار میر روف مینگل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کیاگیا تو 2 یا 3 سال کے دوران ترقی نہیں ہوگی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ اگرتنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کیاگیا تو حکومتوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے قرضے لیناپڑیگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں کیا۔

ہندو برادری کو آئین پاکستان کے تحت مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے ہولی کے پرمسرت موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک پیغام میں محترمہ بشری رند نے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار ہمارے معاشرے میں امن ، دوستی اور باہمی احترام کے جذبوں کو مضبوط بناتا ہے، بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہندو برادری ہماری تہذیب وثقافت میں رچ بس گئی ہے ۔

بلوچستان میں کل سے شروع ہونے والی 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں پیر سے شروع ہونے والی 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی،سربراہ انسداد پولیو سیل کا کہنا ہے کہ مہم محکمہ صحت سمیت بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔

آل پارٹیزکیچ اجلاس، کیسکواور بدامنی کیخلاف موثراحتجاج کافیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز کیچ کا اجلاس ہفتے کی شام کنوینر غلام یاسین بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت اتحاد میں شامل تنظیموں کے نمائندے شریک تھے، اجلاس کے ایجنڈے پر کیسکو کے خلاف موثر احتجاج اور ضلع کیچ میں چوری و ڈکیتی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر نے بلوچستان میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ خان یاسین زئی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو صوبہ میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی۔

بلوچستان حکومت تعصب پرست ہے اپوزیشن حلقوں میں ترقیاتی کام بند کر دیئے گئے ہیں، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے ایک بار پھر صوبائی حکومت کوتعصب پرست قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں ،حزب اختلاف کے حلقوں میں ترقیاتی کام بند کردئیے گئے ہیں ،دھاندلی کی پیدواروں کا دھا ندلا ہے ،ڈھائی تین سالوں میں نوکریوں کے اشتہار آتے ہیں اور پھر کینسل ہوجاتے ہیں ،،فیڈرل بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد وشمار ہیں کہ ہم 47ہزار ارب قرض دار ہیں۔