مچھ دوموٹر سائیکل میں تصادم تین بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مچھ: مچھ دوموٹر سائیکل میں تصادم تین بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی تینوں موٹر سائیکل چلانے والے بچوں کے عمریں 7سال سے 10سال کے درمیان ہیں زخمیوں کو مچھ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں،آل پارٹیز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: آل پارٹیز کا اجلاس بسلسلہ کردگاپ حادثہ زیرِ صدارت حاجی منظور احمد مینگل منعقد ہوااجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے حاجی منظور احمد مینگل ،بی این پی کے میر خورشید جمالدینی،نیشنل پارٹی کے بیبرگ بلوچ ،جماعت اسلامی کے حافظ مطیع الرحمن بی این پی عوامی کے ایوب بلوچ ۔مسلم لیگ ن کے سید محمد اور اسکے علاوہ۔نذیربلوچ حافظ عبداللہ گورگیج ،ربنواز شاہ ،محمد زکریا عادل اور دیگر نے شرکت کی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے پیپلزپارٹی کے قائدین پر الزام تراشی کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔

گوٹھ لطیف میں دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،رؤف مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماے سابق ایم این اے ممبرسنٹرل کمیٹی میرعبدالرؤف مینگل نے گزشتہ روزگوٹھ لطیف میں المناک دلخراش واقع کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ مجوزہ واقع قبائلی سیاسی اورشرعی اقدارکے منافی ہے ۔

خضدار،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کھٹان کے ٹیچرز اور طالبات میں سے 6 افراد کا ٹیسٹ مثبت آگیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کھٹان خضدار میں ٹیچرز اور طالبات میں کورونا مرض کے علامات پائے جانے اور مذکورہ تعلیمی ادارہ کورونا کے حوالے سے خبروں میں آنے کے بعد نیشنل اسٹاپ آفیسر فوکل پرسن کوڈ 19قلات ڈویژن ڈاکٹر شفیع دانش کی سربراہی میں محکمہ صحت اور ریپٹ رسپانس کی ٹیم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کھٹان پہنچ گئی جہاں انہوںنے ٹیچرز اور طالبات کا کورونا مرض ٹیسٹ لیئے گورنمنٹ اسکول کی ٹیچرز اور طالبات میں سے چھ افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔

وزیر اعظم نے کوروناایس اوپیز کی دھجیاں اڑادی،یعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے ایس او پیز کا کہہ رہی ہے دوسری طرف وزیر اعظم اور اسکی اہلیہ دونوں کورونا میں مبتلا ہیں لیکن وزیر اعظم اسکے باوجود میڈیا سے بات چیت کرکے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا ارہے ہیں ۔

بلوچستان کے تمام شاہراہوں کو دورویہ کیاجائے، جمعیت علمائے اسلام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام قومی شاہراہیں سنگل ہونے کے باعث آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں اب مزید حادثات سے بچنے کیلئے فوری طو رپر قومی شاہراہوں پر ڈبل کرنے کیلئے فنڈز ریلیز کریں ورنہ جمعیت علما اسلام کے کارکن قومی شاہراہوں کو دوہرا کرنے کیلئے غیر معینہ مدت تک احتجاج کرے گی۔

مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ، الماس قادر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گلوبل پارٹنرشپ اساتذہ کی صدر الماس قادر ،فرحانہ خالد ،فیض بی بی نے کہا ہے کہ 1500کے قریب اساتذہ کی مستقلی کیلئے ہم 18مارچ سے پرامن احتجاج کر رہے ہیں جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ،پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ پر تشدد اورانہیں گرفتار کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

برسر اقتدار جماعتوں کے سربراہان اعتراف کرچکے ہیں کہ بلوچستان کیساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہے،نصراللہ بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وائس فور بلوچ مسنگ پرسنزنصراللہ بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین گزشتہ بارہ سال سے انصاف کے حصول کیلئے آواز بلند کررہے ہیں گزشتہ 73 سال سے ملک پر برسراقتدار جماعتوں کے سربراہان اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ بلوچستان کیساتھ ظلم وزیادتی ہوئی ہے۔