اسلام آباد: بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و سابق ایم این اے میر عبدالرؤف مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ کبیربلوچ،مشتاق بلوچ ،عطااللہ بلوچ اور دیگر ہزاروں نوجوانوں کو ماورائے عدالت لاپتہ کرنا کسی المیہ سیکم نہیں ہے۔
اسلام آباد: بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و سابق ایم این اے میر عبدالرؤف مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ کبیربلوچ،مشتاق بلوچ ،عطااللہ بلوچ اور دیگر ہزاروں نوجوانوں کو ماورائے عدالت لاپتہ کرنا کسی المیہ سیکم نہیں ہے۔
ڈھاڈ: بی این پی مینگل کچھی کے سابق صدر ملک اسداللہ بنگلزئی اپنے ساتھیوں آدم خان بنگلزئی سابقہ جنرل کونسلر ،زبیر احمد بنگلزئی سابقہ ڈپٹی آرگنائزر ، عبدالرحمن گچکی سابقہ کونسلر مشکاف یونین کونسل، سمیع اللہ بنگلزئی، قدرت اللہ، عمران اللہ، انعام اللہ ،عظمت اللہ ،کرم خان، خیر الدین ،محمد صلاح، دولت خان، محمد شفقت محمد علی بنگلزئی اور دیگر ساتھیوں سمیت بی این پی مینگل سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔
گوادر: سوشل میڈیا اور قومی میڈیا کی اہمیت اورذمہ داریاں الگ الگ ہیں ۔ جرنلزم میں نئے رجحانات اور جدت پیدا ہو گیا ہے ۔ صحافیوں کو فیک (جھوٹی) خبروں سے متعلق احتیاط کرنا چاہئے، اِن خیالات کا اظہار امتیاز گل،سبوخ سید،اور شہزادہ ذوالفقار نے سی آر ایس ایس (سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈی) کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی سینٹ میں ‘‘سرکاری’’ اپوزیشن لیڈر کی تقرری 2003 میں جنرل پرویز مشرف کی جانب سے قومی اسمبلی کے اندر حقیقی اپوزیشن لیڈر مخدوم امین فھیم مرحوم کی بجائے مولانا فضل الرحمن صاحب کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کی یاد تازہ و پیروی کی مماثلت ہے ۔
کوئٹہ: جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان کو درپیش سخت مالی ،انتظامی بحران کے خلاف جاری تحریک کے سلسلے میں آ ج بروز جمعہ کو بھی بہت بڑا احتجاجی ریلی اور ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد ھوا،۔احتجاجی جلسے سے اکیڈ مک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، ایمپلائزایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی، فرید خان اچکزئی،ڈاکٹر شبیراحمد شاہوانی اور سید بابر نے خطاب کیا۔
کوئٹہ: بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس نے 29 مارچ کو کوئٹہ کے ہاکی گراونڈ چوک پر دیئے جارہے احتجاجی دھرناکے شیڈول کو حتمی شکل دیدی ہے تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس کے ڈپٹی کنوئنر عبدالخالق بلوچ کی صدارت میں منعقدہ ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں 29 مارچ کو اپنے مطالبات کے حق میں ہاکی گراونڈ چوک کوئٹہ پر دیئے جارہے ۔
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اسلام کی سربلندی کیلئے جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے مدارس کا قیام دیوبند سے لیکر آج تک اسلام کی سربلندی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عالمی دنیا اسلام اور مدارس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے مگر ان تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا آج ملک میں یہودی لابی کی حکومت کو مسلط کیا گیا ہے۔
کوئٹہ: گلو بل پا رٹنر شپ ایجو کیشن کی اساتذہ کی علا متی بھو ک ہڑتا لی کیمپ جمعہ کے روز بھی جا ری رہی جس میں شریک خواتین اساتذہ کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ میں ایک سال کا اضافہ کی بجا ئے ۔
کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال صوبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ایک وژن رکھتے ہیں اور اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت بے شمار اقدامات کر رہی ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صنعتی و اقتصادی ترقی کیلئے سازگار ماحول ہونا ضروری ہے اور خوش قسمتی سے بلوچستان میں اس وقت بیرونی و اندرونی سرمایہ کاری کیلئے بے حد مفید مواقع دستیاب ہیں۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی وفد نے چئیرمین جہانگیرمنظور کی قیادت میں لاپتہ کبیر بلوچ،مشتاق بلوچ ،عطااللہ بلوچ اور لاپتہ بلوچ افراد کے لواحقین اور بی این پی کی جانب سے منعقدہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔وفد میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری بالاچ قادر،سینٹرل کمیٹی کے ممبرز ڈاکٹرمقبول بلوچ،بانک نمرہ بلوچ،سیدآغاعدنان شاہ اور کوئٹہ زون کے اراکین شامل تھے۔