مشتاق بلوچ ،عطاء اللہ بلوچ اور کبیر بلوچ کو بازیاب کیا جائے، اختر مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی و سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خضدار سے لاپتہ ہو نے والے مشتاق بلوچ، عطاء اللہ اور کبیر بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے۔

حکومت مدت پوری کریگی ،اگلہ وزیر اعظم بھی عمران خان ہونگے ،مولانا شیرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: جے یو آئی پاکستان کے سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی نے لورالائی میں سوشل میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو لانے والے ہی انھیں فارغ کر سکتے ہیں لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ وہ اپنی مدت تو پوری کر لینگے بلکہ حالات سے لگ رہا ہے کہ وہ 2023 کے عام الیکشن بھی جیت کر دس سال تک حکومت کرینگے۔

پسنی سمندر میں ٹرالروں کی یلغار مقامی ماہی گیروں کے جال تک کاٹنے لگے،ماہی گیروں میں تشویش

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: پسنی کے سمندر میں ٹرالروں کی یلغار ،مقامی ماہی گیروں کے جال کاٹ کر لے جاتے ہیں،کسی بھی وقت کوئی اشتعال انگیز واقعہ پیش آسکتا ہے۔ٹرالر 12ناٹیکل میل کے حدود کو پار کرکے سمندر کنارے آکر ٹرالنگ کررہے ہیں۔

ہم عوامی نمائندے ہیں لوگوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،قدوس بزنجو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم عوامی نمائندے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، تشدد سے مسائل حل نہیں ہوتے، خواتین اساتذہ پر تشدد قابل مذمت ہے۔

صوبائی کابینہ کی ہیلتھ کوریج پالیسی ایک قدم ہے،ڈاکٹر ربابہ بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بلوچستان کے ہر فرد کو ہیلتھ کوریج کے تحت طبی سہولیات فراہم کرکے تاریخ ساز قدم اٹھایا ہے غریب افراد کی مجموعی آمدن کا ایک بڑا حصہ بیماریوں کے علاج معالجے کی نظر ہوجاتا ہے نئی ہیلتھ کوریج پایسی سے غریب افراد کو غیر معمولی طبی سہولیات فراہم ہونگی جس سے غربت کی شرح میں بھی کمی آئے گی محکمہ صحت سے متعلق ایجنڈوں پر ترجیحی فیصلے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی کابینہ کی حقیقی سنجیدگی کا مظہر اور  غریب پروری کا ثبوت ہیں۔

سلیکٹڈ سیاست گیلانی کی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں شکست کا باعث بنی،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ سیاست سید یوسف رضاگیلانی کی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں شکست کی وجہ بنی ، کوئٹہ کے این اے 265 پر عدالتی فیصلہ آنے کے بعد اگر سیاسی جماعتیں پہلے روز ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں اسمبلی میں بیٹھنے سے انکار کرتیں تو دونوں ایوانوں میں انہیں یہ دن دیکھنے نہیں پڑتے۔

پی ٹی آئی بلوچستان نے مرکزی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے پر ورکرز کنونشن کا اعلان کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمد رند کی زیر صدارت پارٹی امور سے متعلق اہم اجلاس ،شرکاء کی جانب سے پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے نظرانداز کرنے پر تحفظات کااظہار کیاگیا بلکہ جلد پی ٹی آئی بلوچستان کا ورکرز کنونشن بلانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ جمعرات کے روز پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی زیرصدارت پارٹی امور سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ریاست بلوچستان میں طاقت کے استعمال سے گریز کرکے بات چیت کا راستہ اپنائے، نصراللہ بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا پاکستان اور بھارت کا سیز فائر کرکے مذاکرات شروع کرنا مثبت عمل ہے دونوں ریاستوں کو چاہیے کہ وہ انسانیت کے بقاء کے لیے پالیسیاں بنا کر غربت اور بنیادی ضرورتوں سے محروم اپنے لوگوں کی حالت راز کو بدلے۔

حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے بلوچستان کو احتجاج گاہ بنا دیا ہے، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چئیرمین جہانگیرمنظور،سیکریٹری جنرل عظیم بلوچ، سابق چئیرمین نزیربلوچ، سابق سیکریٹری جنرل منیرجالب اور نومنتخب کابینہ و سینٹرل کمیٹی اراکین پر مشتمل ایک وفد نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جونئیرٹیچرایسوسی ایشن، گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن،گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن آئینی اورمحکمہ تعمیرات ومواصلات سے نکالے گئے۔

نیشنل پارٹی کے سینیٹرز نے اسلام آباد میں بلوچ عوام اور پاکستان کے مفلوک الحال عوام کی ترجمانی کی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سینٹر میر کبیر محمد شہی کے اعزاز میں نیشنل پارٹی کے سکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ اس وقت ملک شدید معاشی و سیاسی بحران کی زد میں ہے ایک طرف سلیکٹیڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں ہیں پارلیمنٹ کو مفلوج کر کے بے توقیری کردیا گیا ہے عدلیہ اور میڈیا پر قدغن ہیں۔