بلوچستان میں اعلیٰ کوالٹی کا نمک موجود ہے، نمک انڈسٹری سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بجٹ 22-2021 اور نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پارلیمانی سیکٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری معدنیات، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پاک ایران سرحد پر فائرنگ سیکورٹی اہلکار سمیت 3افراز زخمی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

پنجگور: پاک ایران باڈرزیرو پوائنٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق واقعہ میں جاوید ولد سنجر حبیب نور ولد آدم ارشادولد منظور شاہ کو گولیاں لگی ہیں تاہم تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے فائرنگ واقع کی تفتیش جاری ہے ۔

فضل الرحمن نے زرداری، نواز شریف کو مخالفانہ بیان بازی سے روکدیا

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے اور دونوں پارٹی کے قائدین اور رہنمائوں کو ایک دوسرے کیخلاف بیان نہ دینے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ ایسے بیانات سے پی ڈی ایم کی تحریک کو شدید نقصان پہنچے گا ،دونوں رہنمائوں نے مولانا کی تجویز کی حمایت کی ۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا

Posted by & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی, پاکستان.

پشاور: پاکستان اور افغانستان کے درمیان نئے ٹرانزٹ معاہدے کی بعض شقوں پر عدم اتفاق کے باعث تجارتی راہداری کے لیے تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔ واضح رہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ مجریہ 2010کی مدت 11فروری 2021کو ختم ہوچکی ہے۔ پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کے تحت افغانستان۔

نیب نے مقبول لہڑی ،صدام بازئی سمیت 12افراد کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سمیت بارہ انکوائریز کی منظوری دیدی ۔قومی احتساب بیورو (نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں۔

پی ڈی ایم قیادت سے رابطے میں ہیں، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائیگا، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی /کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ‘ مرکزی رہنماء واجہ جہانزیب بلوچ ‘ عبدالروف مینگل نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پی ڈی ایم کے سامنے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے مسئلے کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

جھالاوان میڈیکل کالج کے خاتمے کی اجازت نہیں دینگے ،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج کے پروجیکٹ کو ختم کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے موجودہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت جھالاوان میڈیکل کالج سمیت ڈاکٹر مالک بلوچ کی دور کے منظور شدہ اہم پروجیکٹس لورالائی میڈیکل کالج لورالائی یونیورسٹی ڈینٹل میڈیکل کالج کارڈیئک ہسپتال کینسر ہسپتال جیسے اہم پروجیکٹس کو ختم کرنے پرتلی ہوئی ہے۔

صاف پانی انسانی صحت، معاشرتی و معاشی ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتاہے، گورنربلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پانی زندگی کا ایک لازمی وسیلہ ہے، صاف پانی انسانی صحت، معاشرتی و معاشی ترقی اور ماحولیاتی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

حادثات پوری دنیا میں ہوتے ہیں اپوزیشن مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے،سردار عبدالرحمان کھیتران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک سردارعبدالرحمان کھیتران نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے حادثات میں اموات پوری دنیا میں ہوتی ہے ہمیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ مرکز سے ہمارا بھی مطالبہ ہے کہ قومی شاہراہوں کو دورویہ کیا جائے سپیکر اگر کمیٹی بنائین گے تو ہم ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔

گدر میں نایاب پرندوں و جنگلی جانوروں کے شکار کانوٹس لیاجائے، عوامی حلقے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گدر: آئے روز لوگ گدر سمیت آس پاس کے علاقوں میں نایاب پرندوں و جنگلی جانوروں کی شکار میں مصروف،کئی انمول قسم کے جنگلی حیات کی تعداد میں بتدریج کمی،نوٹس لینے والا کوئی نہیں تفصیلات کے مطابق جنگلی حیات کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتی ہے۔