کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پانی زندگی کا ایک لازمی وسیلہ ہے، صاف پانی انسانی صحت، معاشرتی و معاشی ترقی اور ماحولیاتی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پانی زندگی کا ایک لازمی وسیلہ ہے، صاف پانی انسانی صحت، معاشرتی و معاشی ترقی اور ماحولیاتی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک سردارعبدالرحمان کھیتران نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے حادثات میں اموات پوری دنیا میں ہوتی ہے ہمیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ مرکز سے ہمارا بھی مطالبہ ہے کہ قومی شاہراہوں کو دورویہ کیا جائے سپیکر اگر کمیٹی بنائین گے تو ہم ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔
گدر: آئے روز لوگ گدر سمیت آس پاس کے علاقوں میں نایاب پرندوں و جنگلی جانوروں کی شکار میں مصروف،کئی انمول قسم کے جنگلی حیات کی تعداد میں بتدریج کمی،نوٹس لینے والا کوئی نہیں تفصیلات کے مطابق جنگلی حیات کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتی ہے۔
کوئٹہ: پاک سر زمین پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکمران پاک سرزمین پارٹی کی مقبولیت سے خائف ہے سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی سربراہی میں پی ایس پی نے ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیاہے ،سندھ کے بعد بلوچستان پی ایس پی کا گڑھ ہے ،70سالوں میں بلوچستان پر کبھی مذہب تو کبھی قومیت کے نام پر سیاست کی گئی لیکن لوگ آج بھی تعلیم، صحت، پینے کے پانی سے محروم ہیں مسائل میں کمی کی بجائے دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سماجی کاموں میں حصہ لینا عبادت سے کم نہیں ہے خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل نے بلوچستان میں فلاح وبہبود اور بے بس افراد کی رہنمائی کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہے جلد لندن کا دورہ کرکے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جمہوریت کی استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے سے ناآشنا نہیں ، جمہوریت دشمن قوتیں پی ڈی ایم سے خوفزدہ ہیں منفی پروپیگنڈے کرکے اپوزیشن اتحاد میں توڑ پیداکرنے کی کوشش ناکام ہوگی ۔
لسبیلہ: جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و بلوچ بزرگ سیاسی رہنماء رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے جنگلوں کا روپ دھار لیا ہے جہاں سمگلرز اور کرمنلز پناہ لتے ہیں کرپشن نے سیاسی جماعتوں اور بیوروکریسی کو کھوکھلا کردیا ہے،اس وقت میں ملک لاقانونیت عروج پر ہے اور انصاف کی دھجیاں بکھیرے جارہے ہیں۔
کوئٹہ+کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ ‘مرکزی رہنماء واجہ جہانزیب بلوچ نے بلاول ہاوس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری ‘ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شیری رحمان سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم سے متعلق مختلف امور کا بغور جائزہ لیا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اے ممبران مرکزی کمیٹی میررئوف مینگل وچیئرمین جاوید بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کی قومی جدوجہد میں عوام کی شمولیت اس حقیقت کا ثمر ہے کہ بی این پی بلوچستان کی حقیقی سیاسی جمہوری پارٹی اورسرداراخترجان مینگل نجات دہندہ ہے۔
کوئٹہ: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منگل کے روز یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلہ میں ایک پروقار مگر سادہ تقریب منعقد کی گئی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔