کوئٹہ: چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ صوبے میں جہاں بھی منشیات کی کاشت کیجاتی ہیاسے تلف کرنے کیلیے فوری طور پر موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے فیڈرل سیکرٹری انسداد منشیات اکبر حسین درانی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں صوبے میں منشیات کی روک تھام کیلیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Posts By: نیوز ڈیسک
23 مارچ تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے، محمد صادق سنجرانی
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ہمارے لیے 23 مارچ تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ ہمارے آباؤ اجداد نے قائد اعظم محمد علی جناح? کی زیر قیادت اپنی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کیا اور ایک علیحدہ ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کا لائحہ عمل اختیار کیا۔ اور23 مارچ 1940 کے دن کو ہی قیام پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی تھی۔
23مارچ پاکستان کیلئے قربانیوں کا دن ہے، پی ٹی آئی
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ 23مارچ یوم پاکستان کا دن ہمارے ابا و اجداد کے لاجواب قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے کہ جس طرح پاکستان بننے سے پہلے ہمارے اباو اجداد نے بے شمار قربانیوں کے بعد برصغیر پاک و ہند کے نقشے پر پاکستان کو ایک نام اور پہچان دیا۔
23 مارچ 1940 ایک تاریخی دن ہے،بشریٰ رند
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 ایک تاریخی دن ہے جب قیام پاکستان کے لیے لازوال جدوجہد پرمہرثبت ہوئی۔قرارداد پاکستان کے 7 برس بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کرہ ارض پر وجود میں آیا اور پوری آب و تاب کے ساتھ چمکا۔
قرار داد پاکستان دنیا کی تاریخ کا ایک بہت بڑا واقعہ ہے، فرمان زرکون
کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ قرار داد پاکستان دنیا کی تاریخ کا ایک بہت بڑا واقعہ ہے جب بر صغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے الگ وطن کا مطالبہ کیا جہاں وہ آزادی سے اپنی زندگی بسر کریں، یہی قرار داد قیام پاکستان کی بنیاد بنی جو آج دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے۔
موجودہ سلیکٹڈ حکومت صرف تعلیم دشمن پالیسیاں اختیار کئے ہوئے ہیں، بی ایس او پجار
کوئٹہ: بی ایس او (پجار) ڈیرہ مراد جمالی زون کے زونل آرگنایزر یاسر عرفات بلوچ، ڈپٹی آرگنایزر زاہد بلوچ و اراکین آرگنایزنگ کمیٹی کے ممبر رضوان بلوچ اور شہزاد بلوچ نے اپنی جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت صرف تعلیم دشمن پالیسیاں اختیار کر کے صوبے کو مزید تعلیمی پسماندگی میں دھکیل نے پے تلی ہوی ہے۔
آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت ادھورا ہے،گورنربلوچستان
کوئٹہ: گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ یاسین زئی نے کہاہے کہ آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت ادھورا ہے، میڈیا اور حکومت کے درمیان تعلقات پہلے سے بہتر ہیں تاہم انہیں مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وہ صحافیوں کی تنخواہوں، جاب سیکورٹی و دیگر مسائل وفاق اور صوبے میں اعلی حکام کے سامنے رکھیں گے، دور جدید میں ڈیجیٹل صحافت سے انکار نہیں ممکن نہیں۔
یوم پاکستان ہمیں محنت اوراچھے اصولوں پر کاربندکرنے کادرس دیتاہے، ظہوربلیدی
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف کی قربانیوں کو تب ہی ہم خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں جب ہم ملک کو ہر شعبے میں آگے لے جانے کیلئے انتھک محنت کریں۔
تاجران ودکانداروں کو موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ فراہم کیا جائے، بی این پی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل، پارٹی کے ضلعی کونسلران ڈاکٹر شبیر احمد قمبرانی، منیر احمد محمد شہی اور پارٹی کے ممبر محمد غضنفر بلوچ پر مشتمل بی این پی کے وفد نے سریاب مل میں متاثرین دکانداران کے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں جا کر پارٹی کی طرف سے اظہار یکجہتی کی۔
اوستہ محمد، مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہوگئے
جعفر آباد: بلو چستان کے ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد باغ ہیڈ میں مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے 4افراد کو ابدی نیند سلا دیا اور فرا ر ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز ضلع جعفر آ با د کی تحصیل اوستہ محمد کے با غ ہیڈ علا قے کے پو لیس تھا نہ کے حدود میں واقع گوٹھ عبداللطیف مینگل۔