کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف کی قربانیوں کو تب ہی ہم خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں جب ہم ملک کو ہر شعبے میں آگے لے جانے کیلئے انتھک محنت کریں۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف کی قربانیوں کو تب ہی ہم خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں جب ہم ملک کو ہر شعبے میں آگے لے جانے کیلئے انتھک محنت کریں۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل، پارٹی کے ضلعی کونسلران ڈاکٹر شبیر احمد قمبرانی، منیر احمد محمد شہی اور پارٹی کے ممبر محمد غضنفر بلوچ پر مشتمل بی این پی کے وفد نے سریاب مل میں متاثرین دکانداران کے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں جا کر پارٹی کی طرف سے اظہار یکجہتی کی۔
جعفر آباد: بلو چستان کے ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد باغ ہیڈ میں مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے 4افراد کو ابدی نیند سلا دیا اور فرا ر ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز ضلع جعفر آ با د کی تحصیل اوستہ محمد کے با غ ہیڈ علا قے کے پو لیس تھا نہ کے حدود میں واقع گوٹھ عبداللطیف مینگل۔
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے اے این پی کے سینیٹر اربا ب عمر فاروق کاسی پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، چیئر مین سینیٹ کے انتخاب میں بھی پی ڈی ایم کے امیدوار کو ووٹ دیا صوبائی حکومت کی کارکردگی سے 100فیصد مطمئن نہیں البتہ اے این پی عوامی خدمت کا مشن جاری رکھتے ہوئے ہے۔
بھاگ: آل پارٹیز ایکشن کمیٹی بھاگ میں شامل سیاسی پرٹیاں جس میں نیشنل پارٹی،جمعیت علماء اسلام،جمعیت علماء پاکستان(جے یوپی)،جاموٹ قومی موومنٹ،بی این پی (عوامی)سمیت جی ٹی اے،وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن،مزدور یونینز،ٹریڈ یونینز،بازاریونین،سابقہ بلدیاتی نمائندوں،ہندوپنچائیت کے زیر اہتمام بھاگ شہر میں پینے کے پانی کی شدید بحران کے حوالے سے اور محکمہ پی ایچ ای کے ہٹ دھرمی۔
کوئٹہ:شہر کی تمام سڑکیں پانی میں ڈوب گئی جناح روڈ،پرنس روڈ، کیلون روڈ، سریاب روڈ سمیت شہر کی تمام سڑکوں پر پانی بھر گیا پانی کی شہریوں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
حب : بھوانی کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور زخمیوں کو حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی رہنماء اور ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ ساجد ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ متعدد لاپتہ افراد کو پشاور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
پشاور: خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور سے پچاس سے زائد لاپتہ افراد کو مبینہ طور پر مختلف سنٹرز سےسنڑل جیل پشاور منتقل کیے ہیں۔سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والے ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ پشاور سنڑل جیل میں پچاس سے زائد لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے معروف وکیل فضل خان کے مطابق ان لاپتہ افراد کو سنٹرل جیل پشاور میں رکھا گیا ہے۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی پر شدید الفاظوں میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں انتظامیہ کی بے ضابطگیاں اپنے عروج پر ہیں۔طلباء و طالبات کو آئے روز انگنت مسائل کا سامنا کررنا پڑ رہا ہے جس کی حالیہ مثال جامعہ میں موجود مختلف ہاسٹلز کا مسئلہ ایک سنگین شکل اختیار کرچکی ہے. نئے داخل شدہ طلباء و طالبات کو ہاسٹلز میں رہنے کیلئے جگہ نہیں ہے۔