غیر آئینی طاقتوں کے داغدار چہروں کو بے نقاب کرینگے، نواز شریف

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

لندن/لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب بھی جمہوری حکومتیں ملک کو ترقی کی طرف لے جاتی ہیں تو ان کوناکام کیا جاتا ہے اور اب غیر آئینی طاقتوں کے داغ دار چہروں کو بے نقاب کرنا ہے۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی یوتھ ونگ کے کنونشن سے ورچوئل خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا ہر کارکن تحسین کے قابل ہے۔

بگٹی قبائل آپس میں دست وگریباں ہورہے ہیں ان کے لئے کو ئی سیاستدان آگے نہیں آرہے ہیں، پناہ بگٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: حلقہ این اے 266 کے سابق امیدوارو قبائلی شخصیت میرمحمد پناہ بگٹی نے کہا ہے کہ اس وقت ڈیرہ بگٹی سوئی نصیرآبا دجعفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بگٹی قبائل آپس میں دست وگریباں ہوچکے ہیں آئے روز لڑائی جھگڑے سمیت دیگر تنازعات میں بگٹی قبائل کی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں حالات اوروقت کا یہی تقاضہ ہے کہ نواب محمدمیرعالی خان بگٹی کو ڈیرہ بگٹی میں قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔

اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے،زمرک اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

گلستان: غبیزئی قبیلے کے سربراہ و کاکا شہید فاؤنڈیشن کے چیئرمین احمد خان غبیزئی، صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے ہمیں اپنے آنے والے بچوں کو محفوظ مستقبل دینا ہے میڈیا، ارباب اقتدار،سیاسی رہنماں اور قبائلی عمائدین کو مل کر علاقے کی ترقی کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے۔

بلوچستان کو اس وقت بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا سامنا ہے، نور محمد دمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای اورواسا حاجی نور محمد دمڑ نے عالمی یوم پانی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کو اس وقت بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے عوام اور خصوصاً زمیندار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بلوچستان بھر کی معیشت کا دورومدار زراعت اور مالداری پر منحصر ہے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے چراگاہیں بھی خشک ہورہی ہیں۔

گوادر کے عوام کیلئے سی پیک کسی نعمت سے کم نہیں، پارلیمانی چیئرمین برائے سی پیک شیر علی ارباب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گو ادر:پا رلیمانی کمیٹی برائے سی پیک شیر علی ارباب نے برآمدات تجارت اور کامرس کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فریڈرک ای برٹ سٹفٹنگ پاکستان کے تعاون سے پاک چائنا بزنس سینٹر میں سی پیک کے حوالے سے گوادر کی ترقی اور بلیو اکنامی کے حوالے سے ایک مذاکرے کا اہتمام کیاگیا۔ مذاکرے میں رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی،مہناز اکبر عزیز نور عالم خان اور مرتضیٰ جاوید عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سریاب بچوں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار ،اہم انکشافات ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان اظہر اکرام نے کہا ہے کہ سریاب روڈ میں تین بچوں کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے عدالت نے ملزم کی تین روزہ ریمانڈ دی ہے، تفتیش میں گرفتار ملازمہ ملوث نہیں پائی گئی ہیں۔

گوادر یونیورسٹی کے قیام میں گورنر بلوچستان رکاوٹ ہیں ،اسلم بھوتائی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے گوادر میں منعقدہ سمینار سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ گوادر میں یونیورسٹی آف گوادر کے قیام میں بلوچستان کے موجودہ گورنر رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ حالانکہ ایکٹ بھی پاس ہوچکا ہے۔

ہتھیار اٹھانے سے حقوق نہیں ملتے بلوچ نوجوان دشمن کو فائدہ نہ پہنچائیں، مصطفی کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ریاست بلوچستان کے 2 فیصد مراعات یافتہ طبقے سے ڈیل کرنے کے بجائے عوام سے براہ راست ڈیل کرئے بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ہے، سیاسی جماعتیں جب تک اقتدار میں ہوتی ہیں تب تک انکو بلوچستان کے لاپتہ افراد اور انکے بے بس خاندان نظر نہیں آتے ہیں۔

چائلڈ کیئر سہولیات کا دائرہ پورے صوبے تک وسیع کر دیا گیا ہے، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ چائلڈ کیئر سہولیات کا دائرہ پورے صوبے تک وسیع کردیا گیا ہے ،جس سے صوبے کے 20لاکھ بچوں کو صحت کی سہولیات میسر آئیں گی ، بچوں کے لئے آنکا لوجی یونٹ سمیت دو مفاہمتی یاداشتوں پر بھی جلد دستخط کر لئے جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہی ۔