درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،عبدالرحمان کھیتران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بارکھان: صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے پرانے درختوں کی حفاظت اور نئے درخت لگانے سے ماحول کو خوبصورت اور صحت مند بنایا جا سکتا ہے گرین اور کلین پاکستان وڑن کا مقصد نسل انسانی کو صحت بخش ماحول کی فراہمی سمیت جنگلات اور جنگلی حیات کی اہمیت کو تقویت دینا ہے ۔

جی ٹی اے آئینی کا چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد نہ ہونے پر علامتی بھوک ہڑتال جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کی جانب سے حکومت کو پیش کئے جانے والے 21نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد نہ ہونے پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری رہی۔ اتوار کو غلام رضا ملغانی ،شکیل کاکڑ اورسید محمدمروف نے علامتی بھوک ہڑتال میں حصہ لیا ریٹائرڈ اساتذہ رہنما عبدالغفار کدیزئی اوردیگر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔

آرڈیننس کے ذریعے منی بچت لانے کی مذمت کرتے ہیں،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی زندگی مزید اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ،سلیکٹڈ حکمرانوں کی جانب آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاریوں کی پاکستان پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سلیکٹڈ اورنا اہل حکمرانوں نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے۔

بلوچستان میڈیکل کالجز میں نئے قوانین باعث حیرت ہے،ینگ ڈاکٹرز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن (PMC) کی جانب سے بلوچستان کے 3 میڈیکل کالجز جن میں جھالاوان میڈیکل کالج،لورالائی میڈیکل کالج اور مکران میڈیکل کالج شامل ہیں۔

یہ مٹی ہندووں اور اقلیتوں کی ماں ہے کوئی بھی ٹیڑھی نظر سے دیکھے گا تو انکے آنکھیں نکال لینگے،دنیش کمار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی:بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب سینیٹر دنیش کمار پلیانی نے کہاکہ بلوچستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے، بے بنیاد پروپیگنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، یہ مٹی ہندووں اور اقلیتوں کی ماں ہے کوئی بھی ٹیڑھی نظر سے دیکھے گا تو انکے آنکھیں پھوڑ دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حکومت کے ہدایت پراقلیتوں میں لاکھوں روپے کے امدادی چیک تقسیم کرنے کے تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا ۔

تونسہ شریف میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کا پنجاب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ غازی خان : تونسہ شریف میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ڈیرہ غازیخان ڈویڑن کے ٹرائبل ایریا کی پسماندگی،ناخواندگی اور درماندگی ایک المیہ ہے۔

کورونا ویکسین لگانا ضروری ہے،صدر مملکت عارف علوی

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے اکثر کیسز میں کورونا ویکسین کو100 فیصد مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویکسن سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں، کورونا ویکسین لگانا ضروری ہے، ویکسین 2مراحل میں لگائی جاتی ہے، چند ہفتوں میں 2خوراک لینے سے یہ موثر ہوتی ہے۔

واجبات کی عدم ادائیگی، پی آئی اے کے سابق پائلٹ کا یونیفارم پہن کر احتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے سابق پائلٹ عدنان زوریز نے یونیفارم پہن کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ سابق پائلٹ عدنان زوریز نے اسلام آباد میں پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ عدنان زوریز کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ساتھ بطور پائلٹ 18 سال تک کام کیا، دسمبر 2020 میں رضاکارانہ اسکیم کے تحت پی آئی اے سے ریٹائرمنٹ لی، 31 جنوری تک تمام واجبات ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جو اب تک پورا نہیں ہوا۔ 

بلوچستان فوڈ اتھارٹی سوئی میں چھاپہ ’خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سوئی ڈیرہ بگٹی: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم نے سوئی شہر ضلع ڈیرہ بگٹی میں مراکز کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر پانچ بیکنگ یونٹس سمیت دو ہوٹلوں اور ایک ہولسیل ٹریڈر پر جرمانے عائد کر دئیے۔